ایم اے سلام

موسیقار اے آر رحمان نے ایک ٹوئٹ کرکے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ”مسک کلی“ گانے کے ری میک سے مایوس ہیں۔ انہوں نے شائقین سے اوریجنل گانے کا لطف اٹھانے کو کہا ہے۔ موسیقار رحمان نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اسے بنانے میں کافی محنت کی تھی اور کئی کئی رات تک وہ ساتھ تھے بھوشن کمار کی ٹی سیریز کمپنی نے ری مکس گانا ریلیز کیا ہے۔

اس کے میوزک ڈائرکٹر تنشک باگچی ہیں اور اسے تلسی کمار اور سچت ٹنڈن نے اسے گایا ہے۔ اس میوزک ویڈیو میں ملہوترا اور تارا ستاریہ نظر آنے میں رحمان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں شارٹ کٹ (چھوٹے راستے) کا سہارا کبھی نہیں لیا اور وہ دوسرے موسیقاروں سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی راتوں کی محنت ایک بار لکھے کو بار بار لکھانے تقریباً دو سو سے زیادہ موسیقاروں کی محنت 365 دن تک دماغ کھپانے کے بعد گانا تیار ہوا جس کی بدولت لوگ اسے ابھی تک یاد رکھے وہیں۔ مہرہ نے سیدھے طور پر ہی نیا ری میک کیا۔ اس سے سننے والوں کے کان کو نقصان پہنچے گا۔ پرسن جوشی نے کہا کہ دلی 6 کے سبھی گانے ان کے دل کے قریب ہے، اور کسی بھی طرح اسے خراب نہیں کیا جاسکتا اور کسی طریقہ سے اسے دوسری طرح سے پیش کرنا مایوس کن بات ہے۔ حقیقی ٹیم کے ڈائرکٹر ہنسل مہتہ کا بھی ٹوئٹ ملا ہے۔ انہوں نے بھی اس گیت کے ری میکس کو خراب قرار دیا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: