ایم اے سلام

جب سے روہت شیٹی نے اجئے دیوگن کے علاوہ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کے ساتھ کامیاب فلمیں دی ہیں۔ آج بھی وہ اکشے کمار کے ساتھ سوریہ ونشی بنا رہے ہیں۔ یہ خبریں پھیلتی رہتی ہیں کہ سلمان خان روہت شیٹی کے ساتھ فلم کرنے کے لئے کھلے دل سے تیار ہیں۔ البتہ سلمان نے فرح خان کی کوریو گراف کی گئی کچھ فلموں میں ڈانس اسٹپس کئے ہیں۔

 شاید اس لئے پروڈیوسر روہت شیٹی کا اپنی معاون پروڈیوسر فلم کی ڈائرکٹر فرح خان کی فلم ستہ پہ ستہ کے ری میک میں فلم کے ہیرو ریتک روشن کے بھائی کے کردار میں سلمان خان کے بہنوئی اور لویاتری کے ہیرو ایوش شرما کو لے لیا ہے۔ یہ فلم 1982 میں آئی راج این سپی کے ڈائرکشن میں بنی فلم ”ستہ پہ ستہ“ کا ری میک ہے۔ یہ فلم سات بھائیوں کی اپنی دلہنوں کے کھوج کی کہانی ہے۔

1982 کی فلم کے ہیرو امیتابھ بچن ڈبل رول میں تھے۔ فرح کے ڈائرکشن میں بن رہی ستہ پہ ستہ میں یہ کردار ریتک روشن کررہے ہیں۔ ستہ پہ ستہ کے دوسرے کرداروں کے لئے ایکٹرز کی تلاش کی جارہی ہے۔ کہنا ذرا مشکل ہے کہ آیوش کو کس کردار کے لئے لیا گیا ہے، لیکن سلمان خان کے بہنوئی ہونے کے رتبہ کو دیکھتے ہوئے انہیں فلم میں سچن کا کردار دینے کی توقع کی جاسکتی ہے۔ یہ کردار سب سے بڑے بھائی کے سب سے قریب تھا ایوش شرما اس وقت کرن للت ٹبانی کی فلم ”کتھا“ میں ایکشن سے بھرپور رول کررہے ہیں۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: