ایم اے سلام

کرینہ کپور خان بالی ووڈ کی وہ ایکٹریس ہے جنہوں نے اپنے کردار سے نہ صرف لوگوں کو ہنسایا ہے بلکہ کئی بار جذباتی بھی کےا ہے۔ کرینہ کپور 39 سال کی ہوگئی ہیں۔ 31 ستمبر 1980 کو پیدا ہوئیں کرینہ کپور خان بالی ووڈ کے کپور خاندان سے ہے۔ انہوں نے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات 2000 میں ریلیز فلم رفیوجی سے کی تھی۔ اسی فلم کے لئے کرینہ کپور کو فلم فیر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

 اس کے بعد انہوں نے کئی فلمیں کیں۔ ابتدائی طور پر ان کا نام شاہد کپور سے جوڑا گیا لیکن ان کا یہ رشتہ طویل نہیں چل سکا اور دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔ وہیں کہا جاتا ہے کہ فلم ٹشن سے سیف علی خان اور کرینہ کپور کی نزدیکیاں بڑھیں۔ دونوں کا پیار تب سامنے آیا جب منیش ملہوترا کے ایک فیشن ویک میں کرینہ کپور نے اپنے اور سیف کے رشتہ کا خلاصہ کیا۔ پھر سال 2016 کے اکٹوبر ماہ میں کرینہ کپور اور سیف علی خان کے شادی کے بندھن میں بندھنے کی خبر آئی۔

تیمور کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور فلموں سے دور ہوگئیں اور اپنی گھریلو زندگی میں دلچسپی لینے لگیں لیکن شادی کے سال ہی انہوں نے آربا لکی کی فلم ”کی ایڈ کا“ کیا پھر سال 2018 میں ان کی ویرے دی ویڈنگ ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر کچھ کمال نہیں دکھا پائی اب ان کی دو اہم فلمیں بن رہی ہیں جو اس سال ریلیز ہوگی اور دوسری اگلے سال اس سال ریلیز ہونے والی ان کی فلم ”گڈنیوز“ میں کرینہ، اکشے کمار کے ساتھ آرہی ہیں جبکہ عرفان خان کے ساتھ ان کی فلم انگریزی میڈیم سال 2020 میں ریلیز ہوگی بہرحال 39 سال میں قدم رکھ چکی کرینہ کپور خان نے اپنے 19 سالہ فلمی کیریئر میں اب تک تقریباً 60 فلمیں کرچکی ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: