ایم اے سلام

شردھا کپور نے سائنا نہوال کی بائیوپک چھوڑنے پر خاموشی توڑی۔ شردھا کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں بہت کم لوگ ہے جو ان کے لئے ہمیشہ کھڑے ہوتے ہیں اور وہ انہیں فلم کے لئے نا نہیں کہہ سکتیں۔ سائنا کی تیاری کے دوران موہت سوری اور ریموڈیسوزا نے اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی کا آفر دیا تھا جس کے لئے انہوں نے سائنا کی بائیوپک چھوڑ دی ہے۔ اسٹریٹ ڈانسر 24 جنوری کو ریلیز ہوچکی ہے۔ شردھا نے کہا یہ دونوں میری زندگی میں بہت معنی رکھتے ہیں۔ ریموسر نے مجھے اے بی سی ڈی 2 جیسی فلم دی تھی۔

لہذا جب ان کی طرف سے اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی کا آفر آیا تو اپنی تاریخیں سائنا نہوال بائیوپک سے کلاش کررہی تھیں ایسے میں مجھے دونوں میں سے ایک منتخب کرنا تھا یا تو تعلقات یا پھر پراجکٹ۔ شردھا نے آگے کہا میں نے رشتوں کو زیادہ ترجیح دی اس سے مجھے کوئی جج کرسکتا ہے لیکن میں ایسی ہی ہوں حالانکہ بائیوپک چھوڑنا مجھے بھی اچھا نہیں لگا۔ جو ٹریننگ میں نے لی تھی اس کا فائدہ ہی ہوا میں زیادہ فٹ بنی اور اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی سے ڈانس کے کٹھن اسپٹس کرنے میں آسانی ہوئی۔

شردھا نے انٹرویو میں بتایا کہ مجھے ڈانسنگ اور اچھے ڈانسر دونوں سے بہت پیار ہے۔ اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی میں میرے ساتھ نورا فتحی ہے اور وہ اچھی ڈانسر ہے لیکن ان کو لیکر کوئی من میں عدم تحفظ نہیں تھا۔ تین سال پہلے جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو میں نے ان سے ڈانس، ویڈیوز دیکھے تھے اور تب میں نے ان کے ڈانس ویڈیو پر کمنٹ بھی کیا تھا حالانکہ اس پر ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا تھا اس کی وجہ ہوسکتی ہے کہ میرا جو کمنٹ تھا وہ شاید ان کے ویڈیو پر آئے طوفان میں چھپ گیا تھا۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: