ایم اے سلام

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے درمیان ممبئی پولیس کے کام کی لگاتار تعریف ہو رہی ہے۔ بالی ووڈ کے سنگھم اجئے دیوگن سے لیکر سنیل شیٹی تک ممبئی پولیس کی تعریفیں کرتے رہے ہیں۔ وہیں ممبئی پولیس بھی اجئے دیوگن کی باتوں کا رپلائی کررہے ہیں۔ حال ہی میں دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر ہوئی بات چیت خوب سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ اس میں دونوں ایک دوسرے کی تعریف کررہے ہیں۔ اجئے دیوگن نے ممبئی پولیس کو لیکر ٹوئٹ کیا۔ ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ سنگھم کو جب بلائیں گے وہ خاکی پہن کر آجائیگا۔

اجئے دیوگن نے لکھا ”پرئیے ممبئی پولیس آپ دنیا بھر میں اپنے کام کے لئے جانے جاتے ہیں۔ کورونا وائرس جیسی ہنگامی حالات میں آپ کا کام قابل تعریف ہے۔ سنگھم اپنا خاکی پہنے گے اور جب بھی آپ پوچھیں گے آپ کے پاس کھڑا ہوگا جئے ہند۔ جئے مہاراشٹرا۔ اجئے دیوگن نے اس سے پہلے بھی ممبئی پولیس کی تعریف کی تھی جس کا جواب ممبئی پولیس نے بھی فلمی اسٹائل میں دیا تھا۔

ممبئی پولیس نے لکھا ڈیر سنگھم ہم وہی کررہے ہیں جو خاکی کو کرنا چاہئے جس سے ممبئی ویسا ہی دکھ سکے جیسا پہلے تھا۔ ونس اپ آن اے ٹائم ان ممبئی۔ ان دونوں کی بات چیت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ فائنس لگاتار اس پر اپنے کامنٹس بھی دے رہے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ اجئے دیوگن روہت شیٹی کی آنے والی فلم سوریہ ونشی میں بھی ایک بار پھر سے سنگھم کے کردار میں دکھائی دیں گے جس میں اکشے اور رنویر بھی پولیس آفیسر ہوں گے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: