ایم اے سلام

ان دونوں مشہور ڈائرکٹر شنکر کے ڈائرکشن میں سوپر اسٹار کمل ہاسن کی نئی فلم ”بھارتیوڈو2 “ کی شوٹنگ تیزی سے کی جارہی ہے۔ اس کی لیڈ ہیروئین کاجل اگروال ہے حال ہی میں اس کا ایک شیڈول راجمندری میں مکمل کیا گیا ہے۔ بھارتیوڈو کے اس سیکویل میں کمل ہاسن 2 کرداروں میں نظر آئیں گے جن میں ایک 90 سال کے شخص کا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ اس میں کمل ہاسن پر ایک ایکشن فائٹ فلمایاجارہا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ اس کی لاگت تقریباً 40 کروڑ روپے ہوگی اور یہ ابھی سے اچھے خاصے بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اس ایکشن فائٹ کو بھوپال کے ایک شیر میں مشہور فائٹ ڈائرکٹر پیٹر ہائنس کی ہدایت میں فلمایاجائےگا۔ اس می کمل ہاسن زبردست فائٹ کرتے نظر آئیں گے۔ خبر ہے کہ اس کے بعد فلم کی ٹیم تیوان اور یوروپ میں شوٹنگ کے لئے جائیں گی۔ اس فلم کو مشہور بینر لائیکا پروڈکشن کی جانب سے بہت ہی بڑے بجٹ میں بنایا جارہا ہے۔

فلم کئی زبانوں تمل، کنڑ، تلگو اور ہندی میں بھی ایک ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔ غیر معمولی طرز پر کافی اخراجات کے ساتھ بنائی جارہی اس فلم سے کمل ہاسن کو بھی بڑی توقعات ہے۔ کمل ہاسن نے بھارتیوڈو میں اپنے دو کردار بھی کافی متاثر کن انداز میں نبھائے ہیں۔ کمل ہاسن کے فائنس اس فلم کا بے صبری سے انتظار میں ہیں۔ قیاس لگایا جارہا تھا کہ کمل ہاسن سیاست میں بھی داخلہ لیں گے لیکن انہوں نے فی الحال اس بات کی تردید کردی ہے۔ بھارتیوڈو کے ریلیز کی تاریخ کا ابھی کوئی افیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: