ایم اے سلام

ڈائرکٹر منی رتنم بڑے بجٹ کی ایک ملٹی اسٹار فلم بنا رہے ہیں، طویل وقت سے یہ فلم خبروں میں ہے لیکن آفیشیل طور پر کسی طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے ایک بیان سے ایسا لگتا ہے کہ اس فلم میں ایشوریہ بھی ہوں گی۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں ایشوریہ نے حصہ لیا اور کہا طویل عرصہ بعد میں اپنے گرو منی رتنم کی فلم میں کام کرنے جارہی ہوں جس کی مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ ان کے اس بیان سے شائقین کو منی رتنم کی جانب سے بنائی جارہی فلم پر یقین ہوچکا ہے۔

خبر ہے کہ اس میں ایشوریہ رائے کا کردار نگیٹیو شیڈ کا ہوگا۔ اس سے قبل منی رتنم کے ساتھ ایشوریہ رائے نے ”ایروور“ گرو، راون، جیسی سوپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔ اب اس جوڑی کی فلم سے متعلق عوام میں کافی بے چینی دکھائی دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایشوریہ رائے کی پہلی فلم اور پیار ہوگیا ہے جس میں ان کی ہیرو بابی دیول تھے ۔ بابی دیول کی بھی یہ پہلی فلم تھی۔

 ایشوریہ رائے جو مس ورلڈ بھی رہ چکی ہیںیہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی بہو بھی ہیں۔ جبکہ ایشوریہ رائے میتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے ساتھ بنٹی اور ببلی میں ایک ایٹم سانگ بھی کیا ہے۔ ایشوریہ رائے ابھیشیک بچن کی پتنی ہیں۔ ان کی شادی کو لے کر بھی بہت سارے پرابلمس کھڑے کئے گئے تھے۔ ان کا نام سلمان خان، وویک اوبرائے کے ساتھ بھی جوڑا چکا تھا۔ بہرحال کافی تگ و دو کے بعد ان بالآخر ان کی شادی ابھیشیک بچن کے ساتھ ہوئی اور ان کو ایک لڑکی آرادھیا ہے۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: