ایم اے سلام

بائیوپک سنجو میں سنجے دت کی زندگی کے کئی راز سے پردہ اٹھایا گیا تھا۔ سنجے کی ڈرگس لینے کی لت سے لیکر ان کی کتنی گرل فرینڈس رہ چکی ہیں اس بات کا بھی فلم میں ذکر ہوا تھا۔ اگر آپ اب سوچ رہے ہیں سنجے کی گرل فرینڈس کی گنتی صرف اتنی ہی ہے تو آپ بالکل غلط ہیں۔ سنجے دت نے کپل شرما کے شو میں نئے گرل فرینڈ بنانے کی پلاننگ کا خلاصہ کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ جس اداکارہ کو اپنی گرل فرینڈ بنانے کے بارے میں بتایا ہے وہ عمر میں ان سے 31 سال چھوٹی ہے۔

سنجے دت کی فلم ”پانی پت“ 6 دسمبر کوریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم کے کپل شرما شو میں پرموشن کے دوران کپل نے سنجے سے ان کی 308 ویں گرل فرینڈ کے بارے میں پوچھا اس پر سنجے دت نے کہا ابھی بھی اپنی گرل فرینڈ کے نمبر پر حساب رکھتے ہیں۔ ایسا اس لئے کےونکہ ان کا سفر ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔ اس کے بعد سنجے دت نے کرتی سینن کے بارے میں ایسی بات بول دی جسے جان کر آپ کو بالکل بھی یقین نہیں ہوگا۔ سنجے نے کہا کہ میں ان سے بہت متاثر ہوں کرتی 309 ویں گرل فرینڈ بن سکتی ہیں۔

سنجے دت کا یہ جواب سن کر وہاں کے موجود سبھی لوگ ہنسنے لگے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ سنجے دت 60 سال کے ہیں جبکہ کرتی 29 سال کی ہیں۔ سنجے دت کا نام فلم انڈسٹری میں کئی اداکاراوں کے ساتھ جڑ چکا ہے۔ اس فہرست میں ٹینا منیم، اور مادھوری ڈکشٹ کا نام بھی شامل ہے۔ راجکمار ہیرانی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ سنجے دت لڑکیوں کو پٹانے کے لئے ایک خاص طرح کی ٹرک استعمال کرتے تھے۔ راجو ہیرانی نے کہا تھا سنجے جس لڑکی کو پسند کرتے تھے اسے اپنی ماں کی قبر پر لے جاتے تھے لیکن وہ قبر نرگس دت کی نہیں ہوتی تھی اس بعد وہ لڑکی سنجے کے ساتھ جذباتی طور پر جڑ جاتی تھی جبکہ اسے پتہ ہی نہیں ہوتا تھا کہ سنجے نے اس سے جھوٹ بولا ہے۔

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: