ایم اے سلام

اکشے کمار کی حالیہ ریلیز فلم ہاوز فل 4 نے باکس آفس پر کوئی خاص مظاہرہ نہیں کیا جیسا کہ انہوں نے توقع کی تھی۔ فلم کی کامیابی کے لئے اس کے پرموشن پر اکشے نے اپنی تمام تر توانائی جھونک دی تھی لیکن کوئی خاص نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ فی الحال ان کی فلم ”گڈنیوز“ 27 دسمبر کو ریلیز کے لئے تیار ہے جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور خان ہیں۔

 27 مارچ 2020 کو روہت شیٹی کے ڈائرکشن میں بن رہی اکشے کی فلم ”سوریہ ونشی“ کی ریلیز کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسی سال ان کی اور پانچ فلمیں لکشمی بم 5 جون کو پرتھوی راج دیوالی کے موقع پر بچن پانڈے کرسمس کے موقع پر مغل کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ ان کی فلم ”کراک“ کی ریلیز تاریخ کا بھی ابھی آفیشیل اعلان نہیں آیا ہے۔ اکشے فی الحال سوریہ ونشی کے بعد لکشمی بم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کے لئے جم کر محنت بھی کررہے ہیں۔

یہ ساوتھ کی سوپر ہٹ فلم ”کانچنا“ کا ہندی ری میک ہے جسے ساوتھ کے ہی ڈائرکٹر لارنس ڈارئرکٹ کررہے ہیں۔ فلم کا پہلا لک اس ہفتہ ریلیز کیا گیا جس میں اکشے کمار ایک عورت کے روپ میں ساڑی بلوز پہنے ہوئے ہیں۔ یہ ایک ناانصافی کے خلاف بدلہ کی کہانی ہے جو ہاوز ہے فلم کو شبینا خان پروڈیوس کررہی ہیں۔ فلم میں کیارا اڈوانی کا لیڈ رول ہے۔ یہ فلم پہلی بار منی کے نام سے تمل میں بن چکی ہے جو سوپر ہٹ ثابت ہوئی۔ فلم کو فاکس اسٹار اسٹوڈیوز کی جانب سے ڈسٹری بیوٹ کیا جارہا ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: