ایم اے سلام

بگ باس 13 اپنے پہلے فینالے کے بعد اب ایک دلچسپ موڑ پر آگیا ہے۔ جہاں پر خود کو نامزدگی سے بچانے اور خصوصی پاور لینے کے لئے بھی کانٹسٹنٹس کھیل کو پوری ہوشیاری سے کھیل رہے ہیں۔ یہاں تک کہ گھر کے ٹاسک کے دوران دوستی اور دشمنی صاف دکھائی دے رہی ہے۔ اس بار گھر سے بے گھر ہونے کے لئے ایک ساتھ کانٹسنٹس کے نام شامل ہیں۔ رشمی دیسائی اور ہندوستانی بھاو محفوظ ہیں۔ رشمی دیسائی کو پارس نے محفوظ کیا ہے۔ وہیں بھاو کو وشال نے محفوظ کیا ہے۔ دیولینا کو کیپٹن شفالی نے نامزد کیا ہے۔

 سدھارتھ شکلا کو پچھلے ہفتہ بگ باس نے خود دو ہفتوں کی نامزدگی دی ہے۔ اس لحاظ سے اس بار گھر سے بے گھر ہونے کے لئے جو نامزد ہوئے ہیں وہ یہ ہیں، کیسری لال یادو، ہمانشی کھرانہ، وشال آدتیہ سنگھ، آرتی سنگھ، شہناز گل، ماہیرا شرما، ارہان خان، عاصم ریاض، پارس چھابرا، اس ہفتہ ملی ایک اطلاع کے مطابق گھر سے ایک نہیں بلکہ دو کانٹسٹنٹس شو سے باہر جائیں گے۔ بتاتے چلیں کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ووٹنگ میں نمبر ایک ہیں سدھارتھ شکلا اس کے بعد شہناز گل اور عاصم ریاض کا نام بتایا جارہا ہے۔

 اس ہفتہ یہ تین کانٹنٹس بھی زبردست رہے ہےں۔ انہیں ووٹنگ مل رہی ہے۔ گفاوالے ٹاسک کے دوران اور اس سے پہلے سدھارتھ شکلا اور عاصم ریاض کی دوستی میں آئی دراڑ کی وجہ سدھارتھ اور عاصم کے فائنس نے سوشل میڈیا پر جم کر جوش دکھایا۔ شہناز نے سدھارتھ سے دوستی کرکے پھر سے خود کو لائم لائٹ میں لالیا ہے۔ گیم اور کانٹسٹنٹس کے لحاظ سے اس کے ساتھ ووٹنگ میں دیولینا، آرتی سنگھ، پارس چھابرا اور وشال آدتیہ سنگھ بھی محفوظ بتائے جارہے ہیں۔ واضح ہو کہ اس ہفتہ گھر سے باہر خطرہ کی تلوار ہمانشی کھرانہ، کیسری لال یادو، ارہان اور ماہیرا پر لٹکی ہوئی ہے۔ ان چار لوگوں میں سے کوئی دو گھر سے باہر ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماہیرا شرما اور ارہان ابھی بھی گیم میں پلاننگ کررہے ہیں۔ خاص کر ماہیرا نے شو کو کانٹنٹ کیا ہے ماہیرا اور ارہان کے سامنے کیسری اور ہمانشی کمزور کانٹسٹنٹس کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ ایسے میں یہ دونوں گھر سے بے گھر ہوسکتے ہیں۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: