ایم اے سلام

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانہ خان بیتے دنوں اپنی شارٹ فلم ”دا گرے پارٹ آف بلو“ کی وجہ سے سرخیوں میں تھیں اس فلم میں سہانہ لیڈرول میں نظر آئیں سہانہ کی پہلی فلم کو دیکھ کر شائقین ان کی ایکٹنگ کی خوب تعریفیں کیں۔ اب سہانہ اپنی لیٹسٹ تصویر کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ سہانہ نے بھلے ہی بالی ووڈ میں داخلہ نہیں لیا ہو لیکن سوشل میڈیا پر انکا اسٹار ڈم کسی ایکٹریس سے کم نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی فائنس پیج موجود ہیں جن پر سہانہ کی کئی ان دیکھی تصویریں اکثر شیر ہوتی رہتی ہیں۔ سہانہ کی جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ان میں وہ سافٹ پنک میک اپ اور کھلے بالوں میں خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ وہیں دوسری تصویر میں ہلکے میک اپ میں کیمرے کی طرف دیکھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ سہانہ نے اپنے زبردست انداز اور لک سے اسٹار کڈز میں اپنی ایک الگ ہی پہچان بنالی ہے۔

سہانہ خان خود سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹو نیس ہے لیکن ان کے ویڈیو اور فوٹوز ہمیشہ اس پلیٹ فارم پرچھائے رہتے ہیں۔ شاہ رخ خان کی بےٹی سہانہ خان نے اسی سال اپنی گریجویشن پوری کی ہے لیکن وہ اپنی آگے کی پڑھائی مکمل کرنے کے لئے ان دنوں نیویارک میں رہ رہی ہیں۔ ویسے سہانہ خان نے تصاویر کے ذریعہ مقبولیت بٹورنے میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن کہا نہیں جاسکتا کہ وہ بالی ووڈ کے کس بڑے بینر کے ذریعہ ہندی فلموں میں داخلہ لیں گی امید کی جارہی ہے کہ اگلے دو سال میں وہ اپنی فلمی پاری کی شروعات کرسکتی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: