ایم اے سلام

ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مونا سنگھ شادی کرچکی ہیں۔ مونا سنگھ کی شادی کی خبریں کچھ دنوں سے خوب آنے لگی ہیں۔ لیکن انہوں نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی اور ہر بات ہوا میں اڑاتی رہیں۔ اب مونا سنگھ کی شادی سے ٹھیک ایک دن پہلے ان کی مہندی تقریب کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصویروں میں مونا سنگھ کے قریبی دوست اور کامیڈین سوربھ گیرا بھی نظر آرہے ہیں۔ مونا سنگھ نے اپنی شادی کو کافی خفیہ رکھا۔ اب واضح ہوا کہ وہ 27 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔

 مونا سنگھ کی مہندی تقریب کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں حالانکہ مونا سنگھ کے دولہے کو لیکر اب بھی تجسس برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق مونا سنگھ ایک ساوتھ انڈین انویسمنٹ بینکر کو ڈیٹ کررہی تھیں۔ اپنی مہندی تقریب کی تصویریوں میں مونا سنگھ پنک سوٹ میں پھولوں کی جیولری کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ ایک تصویر میں ان کے ساتھ ان کے دوست گوروگیرا بھی نظر آرہے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ گوروگیرامونا سوپرہٹ سیریل جسی جیسی کوئی نہیں میں ساتھ نظر آئے تھے۔ دونوں تبھی سے دوست ہیں۔ اس شو کے ساتھ مونا سنگھ جسی کے نام سے ہی مشہور ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ مونا سنگھ عامر خان اور کرینہ کپور اسٹار فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آنے والی ہیں۔ ایک باوثوق ذرائع کے مطابق مونا سنگھ نے اپنی شادی کی وجہ اپنے تمام پراجکٹس کو 14 دسمبر سے پہلے ہی ختم کرلیا تھا۔ مونا سنگھ ان دنوں ایکتا کپور کے نئے ویب شو ہم سفر ہیں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں شو کی شوٹنگ کو مونا سنگھ کی شادی کے مطابق تبدیل کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: