ایم اے سلام

ان دنوں بالی ووڈ کی کئی بڑی فلمیں سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ کئی فلموں میں نئی جوڑیاں دکھنے والی ہیں۔ وہیں دوسری طرف ایک آنے والی بڑی فلم کو لیکر خبریں گرم ہیں جس کی وجہ سارا علی خان ہے بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں سارا علی خان اداکار سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیر کرتی نظر آسکتی ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ سلمان اور سارا کی پہلی فلم ہوگی۔ اس فلم کے لئے سارا کے فلم میکرز سے ملاقات کرنے کی خبریں بھی آئی تھیں۔ دیکھا جائے تو پہلی فلم کی ریلیز کے بعد سے ہی سارا کا کیریر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

 پہلی فلم میں وہ ٹیلنٹڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ دیکھی گئیں اور دوسری میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ وہیں اب بالی ووڈ کے دبنگ کے ساتھ جوڑی بنانے کی تیاری چل رہی ہے۔ ایک ذرائع کی مانیں تو یہ آنند ایل رائے کی آنے والی فلم ہے جس کے لئے سارا بیتے دنوں ڈائرکٹر سے ملاقات کرنے بھی پہنچیں تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سارا نے آنند ایل رائے سے اس فلم میں خود کو لینے کے لئے گذارش کی ہے۔

 ایک خاص ذرائع نے بتایا کہ آنند ایل رائے پہلے سے ہی سلمان خان کو اپنی فلم میں لینے کی تیاری کر رہے تھے وہیں اب ایکٹریس کے لئے سارا کا نام سامنے آیا ہے حالانکہ ابھی اس پورے معاملہ پر صرف قیاس ہی لگائے جارہے ہیں۔ کوئی باقاعدہ اعلان نہیں ہوا ہے ۔ جہاں ایک طرف سلمان خان کی فلم دبنگ 3 ریلیز ہونے والی ہے وہیں دوسری طرف سارا کے پاس بھی دو بڑی فلمیں ہیں۔ سارا نے حال ہی میں امتیاز علی کی فلم ”لو آجکل 2“ کی شوٹنگ پوری کی ہے۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کارتک آرین ہیں اس کے علاوہ ان کے پاس ورون دھون کی فلم قلی نمبر ون بھی ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: