ایم اے سلام

دشا پٹانی نے اب تک بالی ووڈ میں بھلے ہی مٹھی بھر فلمیں ہی کی ہوں۔ انہوں نے جو ریکارڈ بنا لیا ہے۔ اسے کئی بالی ووڈ حسیناوں کو پانے میں کئی سالوں کا وقت لگا ہے۔ دشا کے اس خاص ریکارڈ کا کریڈٹ فلم بھارت کو جاتا ہے۔ دراصل بھارت کے سو کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کے ساتھ ہی دشا پٹانی نے اپنے کیریئر میں ایسی فلموں کی ہیٹرک بنالی ہے جو سو کروڑ کلب میں شامل ہونے میں کامیاب رہے۔ دشا کی فلم ایم ایس دھونی دا ان ٹولڈ اسٹوری اور باغی 2 نے باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے خود کو 100 کروڑ کلب میں شامل کیا تھا۔

اب بھارت نے بھی یہ ریکارڈ بنا دیا ہے جس سے دشا نے اپنے کیریئر میں سو کروڑی فلموں کی ہیٹرک بنالی ہے۔ ویسے بھارت 200 کروڑ روپیوں کی کمائی سے زیادہ بزنس کیا ہے۔ ایسے میں یہ دشا کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلم ثابت ہوگئی ہے ورک فرنٹ کی بات کریں تو دشا پٹانی جلد ہی فلم ملنگ میں نظر آئیں گی۔ اس میں ان کے ساتھ آدتیہ رائے کپور لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔

ویسے بھی بھارت کی زبردست کامیابی کے بعد دشا پٹانی کے لئے بالی ووڈ میں کئی راستے کھل گئے ہیں۔ ان کے پاس فلموں کے آفرز کی کمی نہیں ہے کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ ساجد نڈیاڈ والا کی سلمان خان اسٹار کک 2 میں بھی انہیں کاسٹ کیا جاسکتا ہے لیکن ملنگ کی تکمیل کے بعد ہی ان کا ورک فرنٹ سامنے آسکتا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: