ایم اے سلام

ڈائرکٹر راجکمار ہیرانی کی فرنچائزی فلم منا بھائی میں لوگوں نے سنجے دت اور ارشد وارثی کو بہت پسند کیا۔ ان فلموں میں سنجے دت کے کردار منابھائی اور ارشد وارثی کے کردار سرکٹ کو لوگ آج تک نہیں بھولے ہیں۔ لوگ اس فرنچائزی فلم کی اگلی کڑی دیکھنے کے لئے کافی بے چین ہیں۔ وہیں خبر ہے کہ دونوں ایکٹرس ایک فلم میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ حالانکہ یہ فلم منابھائی کا سیکویل نہیں ہے۔ سنجے دت اور ارشد وارثی کا یہ ایک نیا پراجکٹ ہے۔ ارشد وارثی نے کہا کہ سنجے دت اور میں اگلے سال اس فلم پر کام کرنا شروع کردیں گے۔

 ساجد فرہاد کی اس فلم کی اسکرپٹ بہت فنی ہے۔ فلم اگلے سال مارچ یا اپریل میں فلور پر آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کو لیکر کہا کہ شاید فلم کا پہلا شیڈول ہوگیا۔ ارشد وارثی نے کہانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں سنجے دت ایک اندھے ڈان کا کردار نبھائیں گے اور میں ان کی آنکھ بنوں گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کوئی جان نہیں سکتا کہ وہ اندھا ہے۔ پوری فلم میں میں اسے ڈائرکٹ کرتا ہوں فلم کی اسکرپٹ کافی دلچسپ ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ راجکمار ہیرانی کی نئی فلم جس کی اسکرپٹ پر کام جاری ہے یہ کب فلور پر جائیگی جس میں ہیرانی شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے جارہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ ہیرانی سنجے دت اور ارشد وارثی کی فلم سے پہلے شاہ رخ خان کی اسٹار کاسٹ والی فلم کرتے ہیں یا نہیں۔ یہاں اس بات کا بھی کوئی علم نہیں ہے کہ شاہ پہلے ڈائرکٹر ایٹلی کی فلم کرتے ہیں یا راجکمار ہیرانی کی کیونکہ زیرو کی ناکامی کے بعد عوام سے دور ہو چکے ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: