ایم اے سلام

رنویر سنگھ جلد ہی فلم ”جیش بھائی زور داد“ میں گجراتی آدمی کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ یش راج پروڈکشن کی اس فلم کو گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم کے ساتھ ”ستیہ میو جیتے 2“ بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ دونوں بڑی فلموں کے ٹکراو سے ظاہر ہے کہ باکس آفس کلکشن پر زبردست اثر پڑنے والا ہے۔ رنویر سنگھ اور جان ابراہام دونوں ہی کی فائن فالوئنگ بہت زیادہ ہے۔ رنویر کی فلم ”جیش بھائی زور دار“ ایک نئی کہانی ہونے والی ہے۔ وہیں ”ستیہ میو جیتے 2“ سال 2018 میں آئی ہٹ فلم ”ستیہ میو جیتے“ کا سیوکیل ہے۔

ستیہ میو جیتے ”فلم نے 108 کروڑ روپیوں کا باکس آفس کلکشن کیا تھا پچھلی کامیاب فلم کا کلکشن دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آنے والی فلم بھی اس کے آس پاس کلکشن کرسکتی ہے۔ دوسری طرف رنویر سنگھ بھی لگاتار ”گلی بوائے“، سمبھا جیسی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ ایسے میں دونوں فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہونے سے کلکشن میں کمی آسکتی ہے۔

فرحان اختر اسٹار فلم ”طوفان“ بھی اسی دن ریلیز ہونے والی ہے تھی ٹکراو سے بچنے کے لئے طوفان کی ریلیز کی تاریخ بدلنے پر غور کیا گیا ہے۔ اب یہ فلم 2 اکتوبر کے بجائے 18 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔۔ وکی کوشل اسٹار فلم سردار ادھم سنگھ کی ریلیز تاریخ بھی 2 اکتوبر کی رکھی گئی تھی لیکن اب اسے بھی تبدیل کرکے 15 جنوری 2021 کردیا گیا ہے۔ اب جبکہ بالی ووڈ پچھلے کئی سالوں سے کافی بحران سے گذررہا ہے۔ ایسے میں جبکہ بالی ووڈ میں کئی بڑی فلمیں بنکر ریلیز کے لئے تیار ہے۔ کرونا وائرس نے عوام کو گھروں میں بند کرکے رکھ دیا ہے۔ اس وائرس نے پوری دنیا کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ایسے میں فلمسازوں کا فلموں کو ریلیز کرنا خطرہ سے خالی نہیں دوسری طرف سنیما گھروں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: