ایم اے سلام

فلم ایکٹریس بھومی پیڈنیکر جلد ہی اپنی نئی فلم درگاوتی میں دکھائی دیں گی۔ یہ فلم پوری طرح سے ہیروئین اورینٹیڈ ہے۔ بھومی پیڈنیکر کو پورے کیریئر میں پہلی بار فلم کی ساری ذمہ داری ان کے کاندھوں پر ہوگی حالانکہ ایکٹریس نے کہا کہ وہ دباو محسوس نہیں کررہی ہیں۔ فوٹو گرافر فیشن ڈبو رتنانی کے سال 2020 کے کیلینڈر لانچ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھومی پیڈنیکر نے کہا کہ میں بھوپال میں فلم درگاوتی کے لئے شوٹنگ کررہی ہوں۔ یہ میرے لئے ایک نیا تجربہ ہے۔ نئی کہانی ہے پہلی بار میرے کاندھوں پر پوری فلم ہے اور اس سے جڑ کر مجھے بیحد خوشی ہو رہی ہے۔

دباو محسوس کیا جانے کے سوال پر بھومی پیڈنیکر نے کہا کہ پوری فلم میرے کاندھوں پر ہے، لیکن میں دباو میں نہیں ہوں اور جب بھی آپ کسی بھی فلم کی شوٹنگ کرتے ہیں تو دباو تو ہوتا ہی ہے کہ آپ پچھلی بار سے اور زیادہ اچھا ہی کریں۔ بھومی پیڈنیکر کی فلم ”درگاوتی“ کو جی اشوک ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ اس فلم کو اکشے کمار اور وکرم ملہوترا پروڈیوس کررہے ہیں۔ ساوتھ ری میک ہے۔ ساوتھ کی اس فلم میں مرکزی کردار انوشکا شیٹی نے نبھایا تھا۔

اس فلم میں ماہی گل بھی نظر آئیں گی۔ بھومی پیڈنیکر کی فلم بھوت پارٹ ون دا ہاونٹیڈ شپ اس جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے وکی کوشل کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔ اس فلم کو بھانوپرتاپ سنگھ نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ اس فلم کو شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔ یہ فلم ممبئی کے ساحل سمندر پرپیش آئے ایک حقیقی واقعہ پر مبنی ہے۔ اس ہارر تھرلر فلم کو تکنیکی اعتبار سے کافی دلچسپ بنایاگیا ہے جسے پروڈیوسر کرن جوہر کے بینر دھرما پروڈکشن پر اپورو مہتہ اور ششانک کھیتان نے پروڈیوس کیا ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: