ایم اے سلام

بالی ووڈایکٹریس انوشکا شرما کچھ وقت سے بڑے پردے سے ندارد ہے۔ دسمبر 2018 میں ان کی فلم ”زیرو“ ریلیز ہوئی تھی اس کے بعد سے نہ تو انہوں نے کسی فلم میں کام کیا ہے اور نہ ہی اپنی اگلی فلم کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں ان کے فائنس انہیں کافی مس کررہے ہیں۔ فائنس کو اب انتظار ہے تو بس انوشکا شرما کی اگلی فلم کے اعلان کا لیکن اب لگتا ہے کہ ان کا یہ انتظار ختم ہو نے جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما جلد ہی دوبارہ فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔ رپورٹس کی مانیں تو یہ انوشکا اسپورٹس بائیوپک میں نظر آئیں گی۔

یہ بائیوپک ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم کی کپتان جھولن گوسوانی پر مبنی ہے اور انوشکا اس میں لیڈ رول میں ہوں گی۔ جھولن گوسوانی کا کردار نبھانے کے لئے میکرز نے اداکارہ انوشکا شرما کا انتخاب کیا ہے۔ حالانکہ اس بارے میں اب تک کسی بھی طرح کی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ انوشکا اس سے قبل سال 2018 میں فلم زیرو میں نظر آئی تھیں۔

اس فلم کو اتنی کامیابی نہیں مل پائی تھی۔ فلم میں انوشکا کے علاوہ شاہ رخ خان اور کیٹرینہ کیف بھی نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انوشکا نے فلموں سے بریک لے لیا۔ بتادیں کہ جھولن گوسوانی نے 2002 میں ٹیم انڈیا کے لئے اپنے کرکٹ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد وہ نیشنل ٹیم کے لئے زبردست بالر کے طورپر ابھریں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کردار کو نبھانے کے لئے انوشکا شرما اپنے شوہر ویراٹ کوہلی سے ٹریننگ لیکر باکس آفس پر کتنے چھکے لگاتی ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: