ایم اے سلام

کرن جوہر کے پروڈکشن میں بنی فلم دھڑک میں نظر آئیں جہانوی کپور اب تک کئی پراجکٹس سائن کرچکی ہیں۔ حالانکہ فلم میں ان کے کو اسٹار رہے ایشان کھڑ نے اپنے کسی بھی پراجکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اب ایسا لگ رہا ہے کہ ایشان کھڑ اپنے اگلے پراجکٹ کو شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔ کرن جوہر کی اس فلم میں کام کرنے سے پہلے ایشان کھڑ ماجد مجیدی کی فلم ”بیانڈدا کلاوڈس“ میں کام کرتے نظر آئے تھے۔ ایسی خبریں ہیں کہ ایشان کھڑ اب اننیا پانڈے کے ساتھ ایک فلم میں دکھائی دیں گے۔

فلم میکر علی عباس ظفر اس پراجکٹ پر کام کریں گے، حالانکہ وہ اس فلم کو ڈائرکٹ نہ کرکے پروڈیوس کریں گے ۔ علی عباس ظفر کے معاون رہے ورون شرما اس فلم کا ڈائرکشن کریں گے۔ ایشان کھڑ اور علی عباس ظفر کی اس فلم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایک رومانٹک فلم ہے۔ اس سال کے آخر تک اس فلم کے فلور پر جانے کی امید ہے۔

ایشان کھڑ کی طرح اننیا پانڈے نے بھی بالی ووڈ میں صرف ایک ہی فلم میں کام کیا ہے لیکن اس وقت اننیا اپنی دوسری فلم پتی پتنی اور وہ سے مقبول ہوچکی ہیں۔ واضح ہو کہ دھڑک کے ذریعہ کوئی کارنامہ انجام نہ دینے والے ایشان کھڑ کو اب اس فلم سے امید ہے۔ لوگوں کا ایسا ماننا ہے تھا کہ ایشان بھی اپنے بھائی کی طرح فلموں میں قدم رکھتے ہی رکھتے اپنا مقام بنالیں گے کیونکہ ان کی پہلی فلم دھڑک ایک مرہٹی کی سوپر ہٹ فلم سائی راٹ کا ہندی ری میک تھا اور اس مرہٹی فلم نے جو بہت ہی کم بجٹ میں بنائی گئی تھی باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کیا تھا جو کسی علاقائی فلم کے لئے بڑی بات تھی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: