ایم اے سلام

کورونا وائرس کی وجہ ایک طرف بڑی فلموں کی ریلیز پر تلوار لٹک رہی ہے وہیں دوسری طرف چھوٹی فلموں کے لئے بھی مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری کورونا کو لیکر کافی ہوشیار ہوگئی ہے۔ اسی کی وجہ کئی فلموں کی شوٹنگ منسوخ ہوگئی ہے تو وہیں کئی سلیبرٹیز نے اپنی ٹرپ منسوخ کردی ہے۔ خبر ہے کہ اکشے کمار اور کیٹرینہ کیف اسٹار فلم ”سوریہ ونشی اور کبیر خان کے ڈائرکشن میں بنی فلم ”83“ کی ریلیز کی تاریخیں بھی تبدیل ہوسکتی ہیں۔ ”سوریہ ونشی“ 24 مارچ کو ریلیز ہونی ہے۔ وہیں فلم ”83“ اپریل میں ریلیز ہو رہی ہے۔

 کبیر خان نے 83 کی ریلیز کے پہلے ایک ٹوئٹ میں تاریخ کو آگے بڑھانے کی بات سامنے آئی ہے۔ یہ ایونٹ 11 مارچ کو ہونے تھا سبھی کو کورونا وائرس کی وجہ ایک جگہ پر زیادہ لوگوں کو جمع نہ ہونے کا مشورہ دیا۔ اسی لئے فلمسازوں نے ٹریلر ایونٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک چھوٹے بجٹ کی فلم کی ڈائرکٹر آرتی کہتی ہیں ہماری فلم امریکہ برازیل، آسٹریلیا، لندن کے علاوہ 15 فلم فیسٹیول میں منتخب ہوئی تھی۔

ایک فلم فیسٹیول نے ہمیں اکتوبر کی تاریخ دی تھی لیکن اس کا زیادہ امید ہے کہ یہ فیسٹیول ٹل سکتا ہے۔ ایک فیسٹیول تو کیرالا میں طے تھا لیکن وہاں کی بھی امید نہیں ہے۔ اس بارے میں روز ہی خبریں آرہی ہیں لیکن ابھی تک کچھ فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اب تک فلموں کی ریلیز ڈیٹ وہی ہے جس کا پہلے اعلان کیا جاچکا ہے۔ پہلے سوریہ ونشی ریلیز ہو رہی ہے ۔ اس لئے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سوریہ ونشی کے بارے میں ہوگا۔ اس کے بعد 83 کے بارے میں سوچا جائے گا۔ حالانکہ اگر دونوں ہی فلموں کی ریلیز تاریخ تبدیل کرنی پڑی تو ہم اسے لیکر زیادہ پریشان یا فکرمند نہیں ہوں گے۔ پھر بھی ہم امید کرتے ہیں کہ ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ دنیا بھر میں 15 سے 20 فیصد فلموں پر فرق پڑا ہے۔ اگر آپ 50 ملین ڈالر کے بزنس کی امید کررہے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: