ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر ہرش وردھن رانے اور ایکٹریس کم شرما ایک بار پھر سے خبروں میں ہے۔ فلموں سے زیادہ اپنے لو لائف کو لے کر سرخیوں میں چھانے میں دونوں اسٹار ایکٹر ایک ساتھ اسپاٹ کئے گئے ہیں۔ ہرش وردھن رانے اور کم کافی دنوں سے اپنے افیر کی وجہ سرخیوں میں ہے۔ دونوں کو اکثر ساتھ دیکھا جاتا ہے، لیکن اب یہ دونوں الگ ہوگئے ہیں۔

 خاص بات یہ ہے کہ دونوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے اپنے ریلیشن شپ کو کنفارم بھی کیا تھا۔ خبروں کی مانیں تو کچھ ماہ کی ڈیٹنگ کے بعد ہی ہرش وردھن اور کم کے رشتوں میں دراڑ پڑ گئی ہے اور دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ ہرش وردھن اور کم شرما کے درمیان کسی بات کو لے کر بحث ہوگئی جس کے بعد دونوں کے رشتہ میں تنا


¶ اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ دونوں کی راہیں اب الگ ہوگئی ہیں۔ دونوں ایکٹرس اب ایک دوسرے کی تصویروں کو شیر کرتے رہتے ہیں۔

ویسے بھی کم شرما کو بالی ووڈ میں کوئی کام نہیں ہے۔ انہیں ناہی ہندی فلمیں مل رہی ہیں اور نہ ہی دوسری مبانوں کی فلمیں ۔ ان کا کیریر بھی ابتدا سے ہی کوئی خاص نہیں رہا۔ چند ایک فلموں کی ریلیز کے بعد وہ پوری طرح فلموں سے آوٹ ہوچکی ہیں۔ ایسے میں اب ہرش وردھن سے علیحدگی کے بعد وہ اب اس مصروفیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: