ایم اے سلام

سال 2016 میں پھوگٹ بہنوں پر بنی عامر خان کی سوپر ہٹ فلم ”دنگل“ میں گیتا پھوگٹ کا رول کرنے والی ایکٹریس فاطمہ ثنا شیخ اب مرہٹی کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ فاطمہ اپنی آنے والی فلم ”سورج پہ منگل بھاری“ میں ایک مرہٹی خاتون کا رول نبھائیں گی۔ انہوں نے انسٹا گرام اکاونٹ پر آنے والی فلم میں اپنے لک کی پہلی تصویر شیر کی ہے۔ اس سال کے آخر تک ریلیز ہونے والی فلم میں فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ منوج باجپائی دلجیت دوسانجھ بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم ایک خاندانی کامیڈی فلم ہوگی جو 90 کے دہے میں ممبئی کے ایک خاندان کی کہانی پر مبنی ہے۔

 ویلنٹائن ڈے کے دن پہلا لک پوسٹ کرتے ہوئے ثنا نے لکھا یہ مرہٹی لڑکی پڑے گی سب پر بھاری ”سورج پہ منگل بھاری“ سے پہلے لک آپ سبھی کو ہیپی ویلنٹائن ڈے یہاں پر بس پیار ہی رہنے دیجئے۔ ثنا کے علاوہ ان کے کو اسٹار منوج باجپائی نے بھی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک فوٹو لگایا جس میں وہ فاطمہ ثنا نیہا پنڈ سے اور سپریہ پلاگاونکر کے ساتھ ایک گروپ میں بیٹھے ہیں۔

فلم کو ابھیشیک شرما ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ فلم کی شوٹنگ کا 6 جنوری سے آغاز کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ مارچ 2020 تک اس فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی جائے گی۔ فلم اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے کی خبریں ہیں۔ اس سے پہلے فاطمہ ٹھگس آف ہندوستان فلم کے ذریعہ بڑے پردے پر نظر آئی تھیں۔ فلم میں ان کے ساتھ عامر خان اور امیتابھ بچن جیسے اسٹارس تھے لیکن لیکن یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ثابت ہوئی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: