ایم اے سلام

”گھر سے نکل تے ہی کچھ دور چلتے ہی“ والے سوپر کیوٹ ہیرو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ سال 1983 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کی شروعات کرنے والے جگل ہنسراج شائقین کو پسند تو آئے لیکن ان کی فلمیں زیادہ نہیں چلیں باکس آفس پر ناکامی کی وجہ جگل کو کام ملنا بند ہوگیا لیکن ایسے میں ان کے ایک خاص دوست نے مدد کی۔

 ایک رپورٹ کے مطابق کرن نے جگل کو اپنے پروڈکشن ہاوز میں کریٹیو ڈائرکٹر کی ذمہ داری دی یہ دونوں بچپن کے دوست ہیں اور وہی دوستی آج تک برقرار ہے۔ فی الحال جگل دھرما پروڈکشن کے لئے فلموں کی اسکرپٹ منتخب کرنے کا کام کرتے ہیں۔ کرن جوہر اور جگل ہنسراج کا ایک اور کنکشن ہے۔ جگل نے کرن کو ان کی فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کاہٹ ٹائیٹل ٹریک دیا تھا کہا جاتا ہے کہ جگل ہنسراج نے کچھ کچھ ہوتا ہے۔ گانے کی پہلی آٹھ لائن اور ان کی میوزک دی تھی۔

جگل ہنس راج اپنے زمانے کے مشہور اور کامیاب اداکار جئے راج کے پوتے ہوتے ہیں ان کا شروعات تو شاندار رہی لیکن چاکلیٹی چہرہ کی وجہ انہیں مناسب کردار نہیں مل سکے انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں میں داخلہ لیا تھا واضح ہوکہ جئے راج کا تعلق تلنگانہ کے کریم نگر ضلع سے ہے ان کی تعلیم حیدرآباد کے نظام کالج سے پوری ہوئی تھی۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: