ایم اے سلام

کنگنا رناوت اپنی اگلی فلم کی تیاری میں مصروف ہے جو ٹاملناڈو کی سابق چیف منسٹر جئے للیتا کی بائیوپک ہے۔ فلم کا ٹائیٹل ”تھلائی وی“ ہے جسے لے کر شروعات سے ہی کافی خبریں ہیں۔ اب کنگنا کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں۔ کنگنا فلم میں جئے للیتا کے کردار میں ڈھلنے کے لئے لاس انجلس پہنچیں۔ اس رول میں ڈھلنے کے لئے انہوں نے پروستھیٹک میک اپ کا سہارا لیا۔

کنگنا نے اب تک جتنے بھی کردا کئے ہیں وہ تمام کے تمام چیلنج سے بھرے رہے اور سبھی کرداروں میں کنگنا نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور وہ بالی ووڈ کی ایسی اداکارہ کہی جانے لگیں جو خود اپنے دم پر اپنی کسی بھی فلم کو کامیابی دلاسکتی ہیں۔ کنگنا اسی کے بل بوتے پر آج ہندی فلموں کی سب سے زیادہ معاوضہ پانے والی اداکارہ بھی کہی جاتی ہیں۔ انہیں فروبس میگزین نے 100 چنندہ سلیبٹریز کی فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔

کنگنا نے اپنے کیریئر کا سال 2006 میں آئی فلم گینگسٹر سے کیا۔ اسی سال ان کی وہ لمحے ریلیز ہوئی تھی جس نے باکسآفس پر زبردست کلکشن کئے۔ سال 2007 میں شکالاکا بوم بوم، لائف ان دے میٹرو، 2008 میں دھام دھوم، فیشن، 2009 میں راز دا مسٹری، وعدہ رہا، ایک نرنجن، 2010 میں کائٹس، ونس اپ آن اے ٹائم ان ممبئی، ناک آوٹ، نوپرابلم، 2011 میں تنو ویڈز منو، گیم، ریڈی، ڈبل دھمال، راسکلس، ملے نہ ملے ہم، 2012 میں تیز، 2013 میں شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا، کریش، رجو، 2014 میں کوئین، ریوالور رانی، انگلی، کے علاوہ کنگنا نے 2015 میں تنو ویڈز منو ریٹرن ، کٹی بٹی، 2017 میں رنگون، سمرن، 2019 میں منی کارنیکا، ججمنٹس ہے کیا۔ 2020میں ان کی فلم پنگا ریلیز ہونے والی ہے۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: