ایم اے سلام

فلم ”فکرے“ اور ”پاگل پنتی“ جیسی فلموں میں نظر آچکے پلکت سمراٹ اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وہ اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ ساتھ پرسنل لائف کو لیکر بھی کافی خبروں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے شویتا روہیرا کے ساتھ سال 2014 میں شادی کی تھی۔ یہ شادی صرف 11 مہینے چلی تھی اور اکتوبر 2015 میں دونوں کا طلاق ہوگیا تھا۔ شویتا سلمان خان کی راکھی بہن ہے۔ اطلاع یہ بھی تھی کہ یامی گوتم کے ساتھ افیر کی وجہ شویتا اور پلکت کی شادی ٹوٹی تھی حالانکہ پلکت نے اس بات کی لگاتار تردید کی تھی۔ بتادیں کہ پلکت اور یامی ایک ساتھ فلم ”صنم رے“ میں کام کر چکے ہیں حالانکہ شویتا نے یامی پر الزام لگائے تھے کہ ان کی وجہ سے ہی ان کی شادی خراب ہوئی ہے۔

 کچھ رپورٹس تو یہ بھی تھے کہ شویتا کے حمل کے اسقاط کے بعد یامی اور پلکت قریب آنے لگے تھے لیکن پلکت کو ان باتوں سے بیحد دکھ پہنچا تھا انہوں نے کہا تھا کہ یہ بیحد پرسنل میاٹرا تھا اور جب اس طرح کی خبریں عوام میں لیک ہوئیں تو میں نے شویتا کے ساتھ اپنے رشتہ کی امید کو پوری طرح سے ختم کرلیا۔ جب مس کریج ہوا تھا۔ اس وقت تک تو یامی میری زندگی میں تھی ہی نہیں شویتا کافی ان سیکیور تھیں اور میں نے اس رشتہ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو میں نے ان سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

واضح ہوکہ پلکٹ سمراٹ اور یامی گوتم کی نزدیکیوں کی خبریں کافی دنوں سے ہی آنی شروع ہوگئی تھیں۔ لوگوں کا اندازہ تھا کہ یہ صرف میڈیا کے لگائے قیاس سے زیادہ کچھ نہیں لیکن شویتا روہیرا سے علیحدگی کے بعد اب یہ صاف ہوچکا ہے کہ پلکٹ اور یامی کی نزدیکیاں سنجیدگی اختیار کرچکی ہیں۔ یہی نہیں ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ پلکٹ اور یامی بہت جلد ایک ہو جائیں گے۔ اب ان خبروں میں کتنی سچائی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائیگا۔ ان تمام کے باوجود اب بھی پلکٹ اور یامی ایک دوسرے کو صرف اچھے دوستکے سوائے کچھ نہیں بتاتے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: