ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس پرنیتی چوپڑہ اپنی ایکٹنگ کے دم پر فائنس کو کافی دیوانہ کرتی ہیں۔ پرنیتی کے چاہنے والوں کی فہرست کافی طویل ہے۔ ایکٹریس سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ حال ہی میں پرنیتی نے سی اے اے پر احتجاج کررہے جامعہ کے طلباءکے حق میں ٹوئٹ کیا تھا۔ اس ٹوئٹ کے بعد پرنیتی سوشل میڈیا پر چھا گئی تھی۔ پرنیتی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا ہمیں اپنے ملک کو جمہوری ملک کہنا بند کردینا چاہئے اس کے بعد سے خبر آئی کہ پرنیتی کو ہریانہ کے بیٹی بچاو تحریک سے ہٹا دیا گیا ہے۔

دراصل پرنیتی ہریانہ کے بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو کی برانڈ ایمبیسڈر تھیں جس کے بعد خبریں آئی کہ ان کو اس سے ہٹا دیا گیا ہے لیکن اس معاملہ پر ہریانہ حکومت کی خاتون اور خواتین و اطفال بہود نے صفائی پیش کی اور کہا ہے کہ پرنیتی کو عہدہ سے ہٹایا نہیں گیا ہے۔ اپریل میں ہی ان کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔ ملک میں موجودہ حالت پر ایکٹریس پرنیتی چوپڑہ نے ٹوئٹ کیا تھا۔

پرنیتی نے لکھا کہ اگر شہریوں کو اپنے خیالات دینے کے بارے میں بھول جائیے ہمیں ایک بل پاس کرنا چاہئے اور اپنے ملک کو بچانا چاہئے۔ اپنے من کی بات کہنے کے لئے معصوم لوگوں کی پٹائی کی جارہی ہے۔ 31 سالہ پرنیتی چوپڑہ کے پاس فی الحال زیادہ پراجکٹس نہیں ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ سوچ سمجھ کر فلمیں کررہی ہیں۔ سائنا نہوال بائیوپک پرنیتی نے چھوڑ دی ہے۔ پچھلے سال ان کی جبر یہ جوڑی ریلیز ہوئی لیکن کچھ خاص کمال نہیں دکھایا البتہ ان کی کیسری کامیاب رہی اس سال ان کی دا گرل آن دا ٹرین ریلیز کے لئے تیار ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: