ایم اے سلام

بگ باس سیزن 13 اب تک کے تمام سیزنس میں زبردست مقبولیت حاصل کرنے والا سیزن کہلایا جاسکتا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے کہ اس سیزن میں جن سلیبٹریز کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر کانٹنٹس اس گیم کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پوری چالاکی اور ہوشیاری سے گیم کھیل رہے ہیں ان میں ترتیب وار کامیاب کانٹنس میں سدھارتھ شکلا نمبر ون پوزیشن میں چل رہے ہیں۔ وہیں دوسرے نمبر پر عاصم ریاض، تیسرے نمبر پر شہناز کورگل اور چوتھے نمبر پر پارس چھابڑا پھر رشمی دیسائی چل رہے ہیں۔ سدھارتھ شکلا کی فائن فالوئنگ بہت بڑی ہے۔

 اس لئے بگ باس 13 میں ان کا پوزیشن کافی مضبوط ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا اس سیزن کی پکڑ انہی سے ہے سدھارتھ اور شہناز کی جوڑی کو سبھی پسند کررہے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ سدھارتھ بھی شہناز کو چاہنے لگے ہیں لیکن یہ پیار کیا ہے کہا نہیں جاسکتا کیونکہ سدھارتھ شکلا اپنی زندگی میں اب تک آٹھ حسےناوںکو ڈیٹ کرچکے ہیں۔ پوتر پوینا، شفالی زری والا، آکانکشاپوری، سمیتا بنسل، آدتی سنگھ، درشٹی دھامی، رشمی دیسائی، تنثا مکرجی (کاجول کی بہن) یہ وہ لڑکیاں ہیں جنہیں سدھارتھ شکلا کافی طویل عرصہ تک ڈیٹ کرچکے ہیں۔

 بہرحال ٹیفائیڈ سے متاثر رہے سدھارتھ شکلا اب بہتری صحت کے بعد پھر سے بگ باس کے گھر میں واپس ہوئے ہیں۔ ایسے میں یہ کہنا مشکل نہ ہوگا کہ سدھارتھ کے آتے ہی شو کی دلچسپیاں بہت بڑھ گئی ہیں اور اب یہ گیم ایک نیا موڑ لینے جارہا ہے پانچ ہفتوں کے بڑھ جانے سے اس کی ٹی آر پی میں بہت اضافہ ہوا۔ کہا جارہا تھا کہ سلمان آگے اس کی میزبانی نہیں کریں گے لیکن کلرس والوں نے سلمان کو ہی میزبانی کے لئے راضی کرلیا ہے اب یہاں یہ بات صاف دکھائی دیتی ہے کہ سدھارتھ شکلا کی اتنی بڑی فائن فالوئنگ انہیں ضرور اس سیزن کا ونر بنا کر رہے گی لیکن اس سے بڑی خبر یہ ہے کہ سلمان خان کی جانب سے اپنی عید 2020 ریلیز کے لئے بن رہی فلم ”رادھے“ کے ایک اہم کردار کے لئے بھی سدھارتھ شکلا کو کاسٹ میں شامل کرلینے کی خبر ہے سدھارتھ کے بارے میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ شو کے بعد سدھارتھ اس فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: