ایم اے سلام

لاک ڈاون کی وجہ فلم انڈسٹری کا کام بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔ نئی فلموں کی شوٹنگ شروع نہیں ہو پارہی ہے جن فلموں کا اگلا شیڈول شروع ہونے والا تھا اس پر بھی گہن لگ گیا ہے۔ مثلاً اجئے دیوگن اپنی فلم ”میدان“ کا اہم شیڈول مارچ اپریل میں شروع کرنے والے تھے۔ لیکن پچھلے ایک مہینے سے چل رہے لاک ڈاون کی وجہ سے یہ شروع نہیں ہو پایا اور اس کے لئے بنایا گیا سیٹ دھول کھا رہا ہے۔ فلم کے لئے پچھلے 8 مہینوں سے اسٹیڈیم کا سیٹ بنایا جارہا تھا جو 9 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔

 اسٹیڈیم کے اس سیٹ میں اولمپک سیکوینس کو فلمایا جانا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ اس سیٹ پر 7 کروڑ روپیوں کے اخراجات آرہے ہیں۔ ان سب باتوں کی تصدیق خود فلم کے ڈائرکٹر امیت شرما نے کی ہے۔ میڈیا سے ایک خاص بات چیت میں شرما نے کہا فلم کے سیٹ پر کتنا خرچ آیا تھا۔ وہ تو میں نہیں بتاسکتا کیونکہ میں پروڈیوسر نہیں ہوں۔ لیکن ہاں اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ سیٹ کھڑا ہے۔

بھاری بھرکم انوسٹمنٹ اس سیٹ پر ہوئی تھی۔ لیکن ابھی کچھ کر نہیں سکتا اور نہ ہی کوئی وہاں جاسکتا ہے۔ یہ میدان پچھلے 6 تا 7 مہینوں سے بن رہا تھا۔ ہم اصل اسٹیڈیم میدان نہیں بناسکتے امیت شرما آگے کہتے ہیں اگر یہ لاک ڈاون اور کورونا کا قہر نہیں آیا ہوتا تو یہاں تقریباً 30 سے 35 دنوں کی شوٹنگ ہونی طے تھی۔ فٹبال میں جتنے بھی سیکوینس ہوتے ہیں ان سب کی شوٹنگ یہاں پر ہونی تھی جو فنکار باہر کی ٹیم کا شوٹ کرنے والے تھے وہ سبھی یہاں آچکے تھے۔ پر ان سب کو واپس بھیجنا پڑا۔ ہماری پوری یونٹ باہر سے آئی تھی جسے پوری طری واپس لوٹانا پڑا۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: