ایم اے سلام

دشاپٹانی اور آدتیہ رائے کپور کی اسٹار کاسٹ پربنی فلم ”ملنگ“ کو 7 فروری کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس فلم کے ایک پوسٹر نے سارے ملک میں دھوم مچا کر رکھ دی ہے۔ اس کے بعد فلم کے میکرز کے اس کے ٹریلر کو ریلیز کرکے ہلچل مچادی اور اب فلم کے پہلے گیت ”چل گھر چلیں ریلیز کرنے کے لئے تیار ہے۔ پہلے میکرز نے اس گیت کا اعلان ایک بھڑکیلے پوسٹر کے ذریعہ کیا۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی شائقین اور فلم انڈسٹری کو اس فلم کی ریلیز کا انتظار ہونا شروع ہوگیا۔ جو یوٹیوب پر بھی زیادہ ٹرینڈ ہو رہا ہے۔

فلم کا یہ پہلا ٹریک ارجیت سنگھ نے اپنی آواز کے ساتھ دیا ہے اور اسے سعید قادری نے لکھا ہے متھون کا میوزک بھی سب کا پسندیدہ ہے۔ ملنگ جو 7 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے کی شوٹنگ ماریشس، گوا اور ممبئی کے کچھ اہم مقامات پر کی گئی ہے۔ ایک ہی ٹریلر میں اس فلم کو اس سال کا سب سے زیادہ انتظار کیا ہوا ٹریلر بنا دیا ہے۔ ملنگ کو موہت سوری نے ڈائرکٹ کیا ہے۔

بھوشن کمار، لورنجن، انکور گارگ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ ملنگ کو لیکر کافی اچھی رپورٹ بھی ہے۔ اس فلم کے پوسٹر نے اچھی خاصی دھوم مچادی ہے۔ لوگوں کو اس فلم کی ریلیز کا انتظار ہے۔ فلمی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ رومانی موضوع پر بنی یہ فلم ضرور عاشقی کی طرح ایک اور تاریخ بنائیگی۔ فلم سے 75 کروڑ روپیوں کی کمائی کی توقع کی جارہی ہے۔ فلم میں انیل کپور، آدتیہ رائے کپور، کنال کھیمو، دشا پٹانی کے اہم کردار ہے۔ ٹی سیریز، لو فلمس اور انکور گارگ کی جانب سے پروڈیوس اس فلم کو موہت سوری ڈائرکٹ کررہے ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: