ایم اے سلام

اکشے کمار اور کرینہ کپور خان کی فلم ”گڈنیوز“ نے پچھلے 10 دنوں سے باکس آفس پر دھمال مچایا ہوا ہے اور فلم نے ہر دن شاندار کلکشن کئے ہیں۔ یہ کامیڈی فلم ابھی بھی خوب پسند کی جارہی ہے۔ خاص طور پر بڑے شہروں اور ملٹپلکس میں فلم اچھا بزنس کررہی ہے۔ دلجیت دوسانجھ کی بھی مقبولیت کا فائدہ فلم کو حاصل ہو رہا ہے۔

فلم نے دوسرے ویک اینڈ پر جمعہ 8.10 کروڑ روپے ہفتہ کو 11.70 کروڑ روپے اور اتوار کو 14.40 کروڑ روپیوں کا کلکشن کیا ہے۔ اس طرح دوسرے ویک اینڈ پر فلم نے 34.20 کروڑ روپیوں کا کلکشن کیا۔ دس دنوں میں فلم 162.10 کروڑ روپیوں کا کلکشن کرچکی ہے۔ دوسرا ہفتہ ختم ہونے تک فلم آسانی سے 175 کروڑ کے ہندسہ کو پار کرلے گی۔ اہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ فلم 200 کروڑ سے بھی آگے جائے گی۔

اس ہفتہ ”چھپاک“ دربار، اور تاناجی نامی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔ ایسے میں گڈنیوز کے شو اور اسکرین کی تعداد کم ہو جائے گی اور فلم کو مشکل آئیگی ویسے زیادہ تر ملٹپلکس گڈنیوز کے شو کی تعداد بہت کم پیش کریں گے کیونکہ فلم باکس آفس پر اچھا مظاہرہ کررہی ہے۔ ایسے میں فلم 200 کروڑ روپیوں کے ہندسے تک پہنچ سکتی ہے۔ اس فلم کی ریلیز کے بعد اکشے کمار فی الحال اپنی دو فلموں لکشمی بم اور سوریہ ونشی کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے ہیں۔ ان فلموں کی تکمیل کے بعد اکشے اپنی ایک اور فلم بچن پانڈے کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: