ایم اے سلام

شاہد کپور اسٹار فلم کبیر سنگھ 2019 کی اب تک کی سب سے زیادہ کلکشن کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر دھماکہ دار کامیابی حاصل کرکے سبھی کو چونکا دیا تھا۔ فلم کے ریلیز کے پہلے کسی نے بھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فلم اس قدر پسند کی جائے گی۔ فلم کی پبلسٹی بھی خوب ہوئی اسے خواتین کی مخالف بتایا گیا اور فلم کو لیکر خوب چرچا بھی ہوئی۔ ڈائرکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے بھی میدان نبھاتے ہوئے انٹرویو دیئے اور اپنی فلم کا بچاو کیا۔ کبیر سنگھ تلگو فلم ارجن ریڈی کا ہندی ری میک تھا بھلے سندیپ نے ہی ڈائرکٹ کیا تھا۔ ہندی فلم وہ ارجن کپور کے ساتھ بنانا چاہتے تھے۔ لیکن ارجن نے دوسری فلم چن لی اور ایک ہٹ فلم ان کے ہاتھ سے نکل گئی۔

سندیپ ریڈی اپنی ہندی فلم کی کامیابی سے بیحد خوش ہے۔ کیونکہ یہ ہندی میں ہونے کی وجہ زیادہ شائقین تک پہنچی ہے۔ فلم 29 دنوں میں 267.29 کروڑ روپیوں کا کلکشن انڈیا سے کرچکی ہے۔ سندیپ اب اپنی اگلی فلم کی تیاری میں مصروف ہوگئے ہیں۔ پچھلے دنوں رنبیر کپور سے ان کی ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد سے خبریں ہیں کہ وہ رنبیر کپور کو لیکر اپنی اگلی ہندی فلم پلان کررہے ہیں۔

بالی ووڈ کے ایک ذرائع نے بتایا کہ رنبیر اور سندیپ کی ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے اسکرپٹ کو لیکر بات کی ہے۔ رنبیر بھی سندیپ کے ساتھ فلم کرنے کے لئے بے چین ہیں۔ ابھی کچھ طے نہیں ہے لیکن پلاننگ چل رہی ہے۔ اگر سبھی چیزیں سہی ہوتی ہیں تو دونوں ساتھ میں فلم کرسکتے ہیں۔ رنبیر اور سندیپ کی فلم اگر بنتی ہے تو شائقین کو اس فلم کو لیکر بے چینی ہونا ضروری ہے۔ ویسے بھی سندیپ کہہ چکے ہیں کہ ان کی اگلی فلم کبیر سنگھ سے بھی بڑھ کر بہت ہی بولڈ ہوگی۔ اس بارے میں ابھی کچھ زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: