ایم اے سلام

140 دن بگ باس کے گھر میں گذارنے کے بعد آخر کار 15 فروری کو ونر کا اعلان کردیا گیا۔ سدھارتھ شکلا نے اپنے حریف عاصم ریاض کو پچھاڑ کر ٹروفی اپنے قبضہ میں کرلی۔ سدھارتھ شکلا کو، بالیکا ودھو اور ”دل سے دل تک“ جیسے ٹی وی کے شو میں ان کی اداکاری کے لئے پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے سال 2014 میں فلم ”ہمپی شرما کی دلہنیاں“ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ بگ باس 13 کا خطاب اپنے نام کرنے کے بعد شکلا میڈیا نے اپنے فائنس کے لئے ایک جذباتی پیغام دیا۔ اس جیت کے لئے فائنس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سدھارتھ جذباتی ہوگئے۔

انہوں نے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیر کئے گئے اپنے ویڈیو میں کہا ”مجھے سپورٹ کرنے کے لئے آپ سبھی کا شکریہ آپ لوگوں کے ساتھ کاپھل مجھے مل گیا۔ میں نے ٹروفی جیت لی ہے، مجھے نہیں پتہ میں نے گھر کے اندر کیا کیا لیکن آپ لوگوں کا تعاون میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔ سدھارتھ شکلا نے بتایا کہ یہ ایک اچھا احساس ہے۔ میرے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے آپ سبھی کا شکریہ مجھے بھروسہ ہے کہ آپ آگے بھی ایسے ہی میرا ساتھ دیتے رہیں گے۔

میں بھی آپ سبھی سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں۔ آپ کے تعاون کے بنا آج میں ونر نہیں ہوتا۔ بتادیں کہ بگ باس سیزن 13 اب تک کے تمام سیزنس کے مقابلے کافی دلچسپ اور مقبول رہا۔ کلرس چینل کی جانب سے اس سیزن میں کانٹنس کا بھی انتخاب بہت خوب رہا۔ اس بار ناظرین کو سیزن میں کئی ایک دلچسپیاں دیکھنے کو ملی رشتوں جذبات، دوستی، دشمنی، پیار محبت بہرحال زندگی کے تمام اتار چڑھاو اور جذبات کو اس سیزن میں دیکھا گیا۔ لوگوں کا یقین تھا کہ اس سیزن کا ونر سدھارتھ ہوگا اور ایسا ہی ہوا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: