ایم اے سلام

فیمنا مس انڈیا 2015 آدتی آریہ اپنے بالی ووڈ ڈبیو کے لئے تیار ہے۔ وہ اسپورٹس ڈرامہ فلم 83 سے ہندی فلموں میں اپنی پاری شروع کرنے جارہی ہیں اور اس میں وہ سابق ہندوستانی کرکٹر مہندر امرناتھ کی پتنی کے رول میں دکھائی دیں گی۔ فلم میں مہندر امرناتھ کا کردار ساقب سلیم نبھا رہے ہیں۔ امرناتھ 1983 میں ہوئے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں مین آف دی میچ بنے تھے۔ ویسے آدتی تلگو فلموں میں پہلے سے کام کررہی ہیں اس کے علاوہ آدتی نے کچھ ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے جس میں ان کے کام کو سراہا گیا ہے۔

کبیر خان کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم 83 میں رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار نبھارہے ہیں۔ اس میں دیپیکا پڈوکون، طاہر راج بھاسن، ثاقب سلیم، امرتیا پوری، جیوا، ہارڈی سندھو، پنکج ترپاتھی، ساحل کھٹر اور چراغ پاٹل جیسے اداکار اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ آدتی آریہ جو نئی دلی سے تعلق رکھتی ہیں ایک کامیاب ماڈل رہ چکی ہیں اور وہ فلموں میں بھی مصروف ہیں۔

ریلائنس انٹرٹینمنٹ، فنٹم فلمس، فاکس اسٹار اسٹوڈیو کی جانب سے پروڈیوس کبیر خان کے ڈائرکشن میں بن رہی ان کی فلم 83 جو 125 کروڑ کے بجٹ سے بنائی جارہی ہے کا سب کو انتظار ہے۔ ٹیوب لائٹ کی بری طرح ناکامی کے بعد کبیر خان اس فلم کی کامیابی کے لئے رات دن محنت کررہے ہیں۔ یہ فلم 10 اپریل 2020 کو ریلیز کی جائے گی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: