کناڈا کی کم عمر بیانکا انڈریسکیو نے امریکی لجنڈ سرینا ولیمز کو یو ایس اوپن فائنل میں 6-3، 7-5 سے غیرمتوقع شکست دیتے ہوئے اپنا پہلا گرانڈ سلام خطاب جیت لیا ہے۔ بیانکا کی ہفتہ کو فتح نے سرینا کو اس تاریخی سنگ میل کو عبور کرنے سے روک دیا، جو انھیں ریکارڈ کی برابری والی اپنی 24 ویں میجر سنگلز چمپئن شپ ثابت ہوسکتا تھا، جو ہنوز مارگریٹ کورٹ کا ریکارڈ ہے۔ یہ لگاتار دوسرا سال ہے کہ سرینا نے یو ایس اوپن فائنل ہارا ہے۔ دو سال قبل ماں بننے کے
بعد میجر ٹینس ٹور پر واپسی کے بعد سے 37 سالہ سرینا اب سات میجر ایونٹس میں سے چار میں رنراپ ہوچکی ہیں۔ 

ٹینس کی عمدہ قابلیت کے ساتھ ساتھ 19 سالہ خوبصورت بیانکا پہلی وومن ہے جس نے ’اوپن ایرا‘ میں جو سال 1968 میں شروع ہوا، فلشنگ میڈوز، نیویارک میں اپنے ٹورنمنٹ کریئر کے آغاز میں ہی ٹروفی جیت لی۔ اوپن ایرا کے ساتھ پروفیشنل کھلاڑیوں کو میجر یا گرانڈ سلام ٹورنمنٹس میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ دنیا کے چار گرانڈ سلام ایونٹس .... آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن، ومبلڈن، یو ایس اوپن.... ہی سات راونڈ کے ہوتے ہیں، بقیہ دنیا کا کوئی ایونٹ اتنے یا اس سے زیادہ راونڈ کا نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ گرانڈ سلام کی فتح کھلاڑی کے لیے بڑی فخریہ ہوتی ہے۔ ویسے گرانڈ سلام کے معاملے میں بعض دیگر خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔


بیانکو نے اپنی شاندار کامیابی کے بعد عمدہ اظہار خیال کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اس موقع کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے لیکن انھوں نے اس ٹورنمنٹ کیلئے واقعی سخت محنت کی ہے۔ یہ سال خوابوں کی تکمیل کا را ہے۔ اس اسٹیج پر کھیل کی حقیقی لجنڈ سرینا کے خلاف کھیلنا زبردست تجربہ رہا۔ یہ کام بالکلیہ آسان نہ تھا۔ میں نے بہترین تیاری کی کوشش کی جیسا کہ میں ہر میچ کے لیے کرتی ہوں۔ میں نے کوشش کی کہ میرے حریف کے بارے میں زیادہ نہ سوچوں، مجھے واقعی فخر ہے جس طرح میں نے ہر چیز سے نمٹا ہے۔ جہاں تک نیویارک کے کراوڈ کا معاملہ ہے وہ یقینا سرینا کی جیت دیکھنے کے خواہش مند تھے، اس لئے میں ’سوری‘ کہتی ہیں۔ 


سرینا نے فائنل کے بعد کہا: ”میں اس پوائنٹ پر (سکنڈ سٹ میں 1-5 سے پچھڑنے پر) واقعی جدوجہد سے دوچار تھی ، مقابلے کو طوالت دینے کی کوشش کرتی رہی۔ شائقین نے زبردست حوصلہ افزائی شروع کی جس نے مجھے مزید مزاحمت کے قابل بنایا۔ بیانکا نے ناقابل یقین میچ کھیلا، مجھے تم (بیانکا) پر واقعی فخر ہے۔ شاندار ٹینس دیکھنے میں آئی۔ اگر کوئی وینس (سرینا کی بڑی بہن) کے علاوہ جیتے تو میں خوش ہوں کہ یہ بیانکا ہے۔“


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: