ایم اے سلام

اداکارہ دیپیکا پڈوکون ایک سے ایک یادگار فلموں کو کرنے کے لئے پہچانی جاتی ہیں۔ دیپیکا جلد ”چھپاک“ فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ اس ٹریلر میں دیپیکا کے کام کو جم کر سراہا جارہا ہے۔ دیپیکا کی یہ فلم 10 جنوری کو پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ ایسے میں فلم کے ٹریلر کو ملک و بیرون ملک دونوں میں پسند کیا جارہا ہے۔ فلم کے ٹریلر کو خوب سراہا جارہا ہے۔ ٹریلر دیکھ کر ایسڈ اٹیک سرویوور کٹی پائپر نے اس پر اپنے تاثرات دیئے ہیں۔ انہوں نے دیپیکا کے ٹریلر کی خوب تعریف کی ہے۔

 کیٹی نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر دیپیکا کے ٹریلر کو شیر کیا ہے۔ کیٹی نے لکھا ہے کہ اسے میں نے چار سے پانچ بار دیکھا ہے تاکہ میں اسے محسوس کرسکوں۔ ٹریلر دیکھ کر میری سانسیں تھم سی گئیں۔ لکھا ہے کہ یہ فلم اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ ہندوستان میں ایسڈ حملہ سے بچنے کا حقیقت میں بچنے کا کیا مطلب ہے۔ سچے واقعات پر مبنی فلم میں مالتی دردناک میڈیکل سفر کا پیچھا کرتی ہے۔

 اور اپنے حملہ آور کے خلاف قانونی لڑائی میں انصاف کے لئے اس کی لڑائی ایک ایسے فرد کے ساتھ ہوتی ہے جو اسے قبول نہیں کرتا۔ مالتی کا چہرہ جھلس گیا ہے لیکن اس کی روح نہیں یہ سچ ہے کہ دیپیکا چھپاک میں ایک ایسڈ اٹیک کے کردار میں نظر آنے والی ہے۔ یہ فلم ایک ریئل اسٹوری پر مبنی ہے۔ اس فلم کو میگھنا گلزار بنا رہی ہیں۔ فلم میں دیپیکا کے مقابل وکرانت نظر آنے والے ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: