ایم اے سلام

دبنگ 3 کے بعد جلد ہی سلمان خان اپنے فائنس کے لئے فلم ”رادھے“ لیکر آرہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ بھی کئی دنوں پہلے شروع ہوچکی ہے۔ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم کے لئے فائنس میں بھی کافی بے صبری ہے۔ حال ہی میں فلم سے جڑی ایک اہم بات سامنے آئی ہے۔ رادھے میں سلمان ایک یادو نہیں بلکہ تین ویلنوں سے دشمنی مول لینے والے ہیں۔ رادھے فلم کی کاسٹنگ پوری ہوچکی ہے۔ اس فلم میں گوتم گلاٹی، رندیپ ہڈا اور سکم کے ایکٹر مانگ ہاوویلن کا نگیٹیو کردار نبھانے والے ہیں۔

ویلن کے علاوہ ایکشن سین کے لئے بھی تین الگ ڈائرکٹرس کو رکھا گیا ہے۔ رادھے“ کی شوٹنگ کے دوران رندیپ کے گھٹنے میں چوٹ بھی لگ چکی ہے۔ فی الحال فلم کا سیٹ ممبئی میں لگاہے۔ مگر کورونا وائرس کی وجہ شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ پربھودیوا کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم رادھے کی ریلیز تاریخ 22 مئی 2020 رکھی گئی ہے۔ لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس کی تاریخ میں تبدیلی ہونے کی توقع ہے۔

فلم میں سلمان خان کے مقابل دشا پٹانی ہیروئین کا رول کررہی ہیں۔ فلم کو سلمان خان، سہیل خان اور اتل اگنی ہوتری کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ فلم کی موسیقی ہمیش ریشمیاں، ساجد واجد، تنشک باگچی نے دی ہے۔ یہاں یہ بات بتانا ضروری ہوگا کہ سلمان خان کی فلم رادھے سے عید کے موقع پر اکشے کمار کی فلم ”لکشمی بم“ کے ٹکراو کی خبریں آئی تھیں جو ایک ہارر کامیڈی فلم ہے۔ اکشے کی اس فلم کو راگھوا لارنس ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ یہ فلم تلگو کی ہٹ فلم ”کانچنا“ کا ہندی چربہ ہے۔ اس فلم میں اکشے کے مقابل کیارا اڈوانی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فلم کو 80 کروڑ کے بجٹ سے بنایا جارہا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: