ایم اے سلام

بھومی پیڈنیکر اور اشیمان کھرانہ کی جوڑی ایک بار پھر پردے پر نظر آئیگی۔ ”دم لگا کے ہیشا“ سے لیکر ”شبھ منگل سودھان“ اور کچھ دنوں پہلے ہی ریلیز ہوئی فلم ”بالا“ جیسی سوپر ہٹ فلموں میں ساتھ کام کرچکی یہ جوڑی ”شبھ منگل زیادہ سودھان“ میں بھی نظر آئیں گی۔ حالانکہ اس فلم میں بھومی کا خصوصی رول ہوگا۔ مطلب کے ان کا رول زیادہ بڑا نہیں ہوگا۔ ٹریڈ کے ذرائع کے مطابق پروڈیوسر آنند ایل رائے کا کہنا ہے کہ ”شبھ منگل سودھان“ فیملی کا حصہ رہی تھی اور ان کے بنا اس کے سیکویل کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

اس لئے اس فلم میں ان کا خصوصی رول ہوگا اور اس کو لیکر میکرز بیحد خوش اور ایکسائیٹیڈ ہے۔ بھومی ایک بہت ہی عمدہ ایکٹریس ہے۔ ہتیش کیولیا کی جانب سے ڈائرکٹ اس فلم میں ایشمان کے علاوہ جتیندر کمار، نینا گپتا اور گجراج راو جیسی اداکار بھی ہے۔ فلم 21 فروری کو ریلیز ہوگی۔ ایشمان کی اس فلم کے بارے میں کافی چرچے ہیں۔

یہ اب تک کے بہت ہی الگ موضوع پر بن رہی فلم ہے جس کی کہانی کے مطابق یہ ایک گے سے شادی کی کہانی ہے ایشمان کھرانہ کے بارے میں بتائیں تو انہوں نے اب تک الگ الگ کہانیوں اور مختلف کرداروں کی فلموں کا ہی انتخاب کیا ہے۔ سال 2012 میں فلم وکی ڈونر سے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات کرنے والے ایشمان نے اب تک 13 فلمیں کی ہیں اور سبھی کی سبھی باکس آفس کلکشن کے اعتبار سے کامیاب قراردی گئیں اور اس سال ان کی دو فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔ ایک ”شبھ منگل زیادہ سودھان“ اور دوسری گلابو سیتا بو“ ایشمان کے پاس اس وقت اور بھی کئی پراجکٹس ہیں وہ اگلے تین سال تک مصروف بتائے جاتے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: