ایم اے سلام

بگ باس 13 میں رشمی دیسائی اور ارہان خان کے رشتہ کو لیکر کئی خلاصے ہوئے۔ ارہان کی جانب سے ہمانشی کے ذریعہ بھجوائے پیغام نے بھی بیتے دنوں کافی ہنگامہ مچایا۔ اسی دوران اب رشمی نے ارہان کے ساتھ نیشنل ٹی وی پر بریک اپ کرلیا ہے۔ حال ہی میں سامنے آیا پرامو اس بات کا ثبوت ہے۔ دراصل ہر بار کی طرح اس بار بھی بگ باس کے کنٹنٹس میڈیا کے سوالات کا سامنا کرچکے ہیں۔ اس پریس کانفرنس کا ویڈیو سوشل سائٹ پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں رشمی سے ان کے اور ارہان کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تھا جواب میں رشمی نے جو کہا اسے سنکر سب حیران رہ گئے۔ ایک رپورٹر نے رشمی سے ان کے اور ارہان کے ریلیشن شپ کے اسٹیٹس کے بارےمیں سوال پوچھا۔ رپورٹر نے پوچھا ابھی آپ کا ریلیشن شپ ائیٹس کیا ہے۔ جواب یں ایکٹریس نے کہا کہ بہت صاف لفظوں میں کہانا چاہتی ہوں مجھے نہیں لگتا کہ ہم لوگ مستقبل میں ساتھ رہیں گے۔

رشمی کے اس جواب میں رپورٹر کہتا ہے مطلب آپ ابھی سنگل ہو اور سنگل ہونے کے لئے تیار ہو۔ اس پر رشمی نے کچھ بھی نہیں کہا۔ اس کے بعد رپورٹر کہتے ہیں یہاں پر سدھارتھ بھی ہیں جو سنگل ہونے کے لئے تیار ہے۔ اس کے بعد سدھارتھ بیحد فنی انداز میں کہتے ہیں فی الحال یہاں پر ہیں لیکن اگر وہ کچھ اور کہیں گے تو کچھ اور ہوگا۔ بتادیں کہ ارہان کے پیغام کے بعد رشمی نے ہمانشی سے ارہان کو لیکر پہلے ہی بریک اپ کا اشارہ کردیا تھا۔ ویک اینڈ کا وار میں ہمانشی پر بھڑکتے ہوئے رشمی نے کہا تھا اس کو (ارہان) کو جاکر دکھڑا رونے کی ضرورت کیا تھی جبکہ میں شو میں ہوں۔ ہمانشی اسے بول دینا کہ مجھے اب ان چیزوں میں پڑنا نہیں ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: