ایم اے سلام

وکی کوشل اپنی فلم ”بھوت پارٹ ون دی ہاونٹڈ شپ“ کو لیکر خبروں میں ہے۔ یہ فلم 21 فروری کو ریلیز ہوچکی ہے۔ تھیٹرز ریلیز سے پہلے اس فلم کی خصوصی اسکریننگ رکھی گئی تھی جس میں کئی بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی۔ وکی کوشل کی خاص دوست کیٹرینہ کیف بھی اس اسکریننگ میں نظر آئیں اور انہوں نے اس فلم کو شاندار بتایا ہے۔ کیٹرینہ نے انسٹا گرام اسٹوری میں اس فلم کی تعریف کی اور اس فلم کو ”مسٹ واچ“ بتایا ہے۔ وہیں وکی نے بھی کیٹرینہ کی اسٹوری کے جواب میں انہوں نے شکریہ کہہ کر اپنی بات رکھی۔ بتادیں کہ اس فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔

وکی نے کچھ عرصہ پہلے ایک انٹرویو میں کیٹرینہ کیف کے ساتھ ریلیشن شپ کو لیکر بات کی تھی۔ اس پر بات کرتے ہوئے وکی نے کہا تھا میں اپنی پرسنل لائف کو چھپانا چاہتا ہوں کیونکہ اگر آپ اس بارے میں بات کرتے ہیں۔ تو اس سے باتیں پھیلتی ہیں اور غلط فہمیاں پھیلتی ہیں اور میں اپنی زندگی میں ایسا نہیں چاہتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ بہتر ہوگا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کو لیکر تھوڑا احتیاط برتوں اور میں اس وقت کسی بھی چیز کو لیکر کھل کر بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔

رپورٹس کے مطابق وکی اور کیٹرینہ ایک ڈیولپنگ ریلیشن شپ میں ہیں وکی اور کیٹرینہ ابھی ایک دوسرے کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ رنبیر کی طرح وکی کو کمٹمنٹ کا فوبیا بھی نہیں ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو وکی کوشل اپنی کئی فلموں کو لیکر خبروں میں ہے وہ کرن جوہر کی فلم تخت میں کام کررہے ہیں۔ وہیں ان کے پاس سجیت سرکار کا اہم پراجکٹ اودھم سنگھ بھی ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: