ایم اے سلام

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ان ایکٹرس میں سے ایک ہیں جن کی اس سال اور اگلے سال سب سے زیادہ فلمیں آنے والی ہیں۔ اب ان فلموں میں ایک اور نام جڑگیا ہے۔ اکشے کمار نے ٹی وی کوئین ایکتا کپور کے ساتھ ایک نیا پراجکٹ سائن کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ ایک ایکشن کامیڈی فلم ہوگی اور یہ 2021 میں ریلیز ہوگی۔ اس سے پہلے اکشے کمار ایکتا کپور کی فلم ونس اپ آن اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ میں نظر آئے تھے۔ اس فلم کو ملن لتھاریہ نے ڈائرکٹ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اکشے کمار اور ایکتا کپور نے کئی الگ الگ موضوعات پر بات کی اور اس کے بعد اس فلم کو فائنل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اکشے کمار نے یہ فلم تقریباً 10 دن پہلے سائن کی ہے۔ اس فلم کی اسکرپٹ فائنل کی جارہی ہے۔ اس فلم کا ٹائٹل ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے۔ یہ ایک کامک اور ایکشن فلم ہوگی اور یہ تفریح سے بھرپور ہوگی۔ بتایا جارہا ہے کہ کسی نئے ڈائرکٹر سے یہ فلم بنائی جائے گی اور اس کے لئے زور و شور سے تلاش کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی اگلے سال پانچ فلمیں ریلیز ہوں گی۔

وہیں اکشے کمار ایکتا کپور کی اس بے نام فلم کی اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔ اکشے ایک ہی طرح کی فلموں میں خود کو باندھے نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے وہ الگ الگ طرح کی اسکرپٹس والی فلموں کو سائن کررہے ہیں۔ اکشے کمار جلد ہی روہت شیٹی کی فلم سوریہ ونشی میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 24 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ پھر اکشے کمار کی لکشمی بم آئیگی جو اس سال عید پر ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ اکشے کمار کی ”اترنگی رے“ بچن پانڈے اور بیل بالٹم ریلیز ہوں گی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: