ایم اے سلام

پروڈیوسر بھوشن کمار اور ڈائرکٹر آنند ایل رائے کے اگلے پراجکٹ ”اترنگی رے“ کی شوٹنگ کا اس ہفتہ سے آغاز ہو چکا ہے۔ اس بارے میں بھوشن کمار نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شیر کرتے ہوئے اطلاع دی۔ کمار نے فلم کے سیٹ پر پوجا پاٹ کے بعد ایک خاص تصویر شیر کی۔ اس فلم میں سارا علی خان کے ساتھ اکشے کمار اور دھنش بھی نظر آرہے ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میںبھوشن کمار نے لکھا آنند ایل رائے کے ساتھ ہماری اگلی فلم ”اترنگی رے“ آج سے فلور پر چلی گئی جس میں دھنش، سارا علی خان اور اکشے کمار جیسے ستارے نظر آئیں گے۔

یہ اے آر رحمان کی موسیقی سے سجی فلم ہوگی اور اسے لکھا ہمانشو شرما نے۔ یہ 2021 میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی پوری ٹیم کو میری جانب سے مبارکباد سال 2013 میںآئی فلم رانجھنا کے بعد آنند ایل رائے اور دھنش کی جوڑی ایک بار پھر اس فلم میں ساتھ کام کررہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ وارناسی میں ہو رہی ہے۔ اس کے لئے سارا پہلے ہی وہاں پہنچ گئی تھیں اس دوران انہوں نے وہاں کے گنگا آرتی میں حصہ بھی لیا۔

سب ہی وہاں فوٹو شوٹ بھی کروایا تھا جس کے کچھ فوٹوز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیر کئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ وارناسی میں تقریباً دو ہفتوں تک فلم کی شوٹنگ چلے گی اور شہر کے کئی اہم مقامات پر شوٹنگ کی جائیں گی جن میں کانشی، اسٹیشن چندیلی کے گاوں جسے مقامات پر بھی اس فلم کی شوٹنگ کی جائے گی۔ سارا اپنی ٹیم کے ساتھ ایک مقامی ہوٹل میں ٹھہریں گی۔ سارا فی الحال ورون دھون کے ساتھ ڈیوڈ دھون کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم قلی نمبر ون کررہی ہیں۔ وہیں اکشے کمار بچن پانڈے، بیل باٹم کی شوٹنگ کے علاوہ روہت شیٹی کے ڈائرکشن میں بنی فلم سوریہ ونشی کے پرموشن میں مصروف ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: