ایم اے سلام

سلمان خان کی دبنگ 3 میں جہاں ایک طرف ساوتھ فلموں کے ایکٹر کچاسدیپ ویلن کے رول میں نظر آئیں گے تو وہیں دوسری جانب سلمان کی دوسری فلم یعنی ”رادھے“ موسٹ وانٹیڈ بھائی میں بھی ساوتھ فلموں کا ایک سوپر اسٹار ویلن کے رول میں نظر آئے گا۔ اس ایکٹر کا نام ہے بھرت انہوں نے سنی لیون اور سچن جوشی اسٹار جیک پاٹ سے بالی ووڈ میں ڈبیو کیا تھا۔

 ساوتھ فلموں میں بڑے اسٹارس میں شمار بھرت اب رادھے میں اپنا جلوہ دکھائیں گے۔ بھرت نے انسٹاگرام پر سلمان کے ساتھ تصاویر شیر کی ہے اور لکھا آخر میرا خواب پورا ہوگیا۔ اس کے لئے میں پربھودیوا کا شکر گذار ہوں۔ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اس کے لئے میں ان کا احسان مند ہوں۔ بتادیں کہ رادھے سال 2009 میں آئی پربھودیوا کے ڈائرکشن میں بنی فلم ”وانٹیڈ“ کا ہی سیکویل ہے جسے پربھودیوا ہی ڈائرکٹ کررہے ہیں۔

کچھ وقت پہلے سلمان نے فلم کا موشن پوسٹر ریلیز کیا تھا جسے فائنس کا کریزی رسپانس ملا۔ یہ فلم 2020 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ سلمان فی الحال دبنگ 3 کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بگ باس 13 کی میزبانی بھی کررہے ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: