ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس ملائکہ اروڑہ ان دنوں فلمی دنیا سے دور ہے۔ ایکٹنگ سے دور ہونے کے باوجود بھی وہ اکثر لائم لائٹ میں رہتی ہیں۔ وہ کبھی اپنے ریلیشن شپ کو لیکر وہ سرخیوں میں رہتی ہیں تو کبھی اپنی تصویروں کو لیکر اسی دوران سوشل میڈیا پر ملائکہ کی کئی ویڈیو اور فوٹوز وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کا یہ ویڈیو جم کے باہر کا ہے دراصل آج ملائکہ اروڑہ کے جم کو جاتے ہوئے باڈی کے کلر سے میچنگ آوٹ فٹ میں دیکھا گیا۔ ملائکہ کا یہ انداز دیکھ کر سبھی لوگ حیران پریشان ہوگئے کیونکہ ان کا برہنہ جم آوٹ فٹ دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ انہوں نے کچھ پہنا ہی نہ ہو۔

سامنے آئی ملائکہ کی اس فوٹو کو کچھ لوگ پسند کررہے ہیں تو کچھ لوگ ان کے ڈریسنگ سینس پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ ملائکہ کی اس فوٹو کو دیکھ کر لوگ انہیں لو بجٹ کی ہیرئین کہہ رہے ہیں ملائکہ کو ٹرول کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا آپ لوگوں کا دھیان پانے کے لئے اتنی بے چین کیوں ہیں؟ آپ جیکٹ یا کچھ اور بھی اس آوٹ فٹ کے اوپر پہن سکتی ہیں۔ ایک اور یوزر نے لکھا ہے کہ ملائکہ آپ نے ملک کے لوگوں کو پاگل بنا دیا ہے۔

ایک اور یوزر نے لکھا ہے کہ بھائی یہ روبوٹ کون ہے۔ ایک اور یوزر نے لکھا ہے کہ بھائی یہ سانس کیسے لے رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ خان پریوار کی سابق بہو کپور خاندان کی بہو بننے سے پہلے خبروں میں آنے کے لئے کس طرح کی حرکتیں کرتی ہیں۔ اب صرف وہ ارجن کپور سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے خبریں بٹور رہی ہیں تو دوسری طرف وہ اپنے متنازعہ تصاویر کے ذریعہ لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں مصروف ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: