ایم اے سلام

ساوتھ کے سوپر اسٹار رجنی کانت کی آخری ریلیز فلم ”دوبار“ باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں کرسکی تھی۔ ڈائرکٹر اے آر مرگاداس کی اس فلم سے لوگوں کو جتنی امید تھی۔ اس پر یہ کھری نہیں اتر پائی اور میکرز کو نقصان اٹھانا پڑا۔ دربار کے بعد اب رجنی کانت اب اپنی نئی فلم کی شروعات کرنے جارہے ہیں جس کا ٹائٹل تھلاوی 165 ہوگا جس کی شوٹنگ حیدرآباد میں چل رہی ہے۔ اب لیٹسٹ رپورٹ کی مانیں تو فلم کے لئے رجنی کانت کی فیس کو کم کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ فلم دربار کی ناکامی بتائی جارہی ہے۔ رجنی کانت کی نئی فلم کے پروڈیوسر نے حال ہی میں ان سے اس فلم کے سیٹ پر ملاقات کی اور اس بات کے لئے منایا کہ وہ اپنی فیس کم کریں۔

رجنی کانت پروڈیوسر کے فیصلہ سے حیران تھے، لیکن انہوں نے اپنی فیس گھٹا کر آدھی کردی۔ رپورٹس کے مطابق رجنی کانت کو ان کے اس 168 ویں فلم کے لئے میکرز 58 کروڑ کی ادائی کی ہے۔ اس رورل پر مبنی ایکشن ڈرامہ میں رجنی کانت کے علاوہ نین تارا، خوشبو وغیرہ اداکاروں نے اہم کردار نبھائے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم میں پرکاش راج ویلن کے رول میں آئیں گے۔

فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوسکتی ہے۔ رجنی کانت کے بارے میں یہ بات عام ہے کہ وہ اپنے پروڈیوسرس کا خاص خیال رکھتے ہیں اگر فلم بہت زیادہ کمائی کرتی ہے تو وہ اپنے پروڈیوسرس سے مزےد روپیہ نہیں مانگتے بلکہ اگر فلم کسی وجہ سے گھاٹے کا سودا کرتی ہے تو وہ اپنے پروڈیوسرس کو فیس بھی واپس کردیتے ہیں۔ اسی طرح کی خبریں ان کی فلم بابا کی ریلیز پر بھی آئی تھی۔ اس لئے وہ ساوتھ کے پروڈیوسرس میں کافی اہمیت رکھتے ہیں ان کی اسی اچھائیوں کی وجہ انہیں لوگ بھی بیحد چاہتے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: