ایم اے سلام

اپنے زمانے کے مشہور ایکٹر ونود مہرہ کے بیٹے روہن مہرہ نے بھی پردے پر قدم رکھ لیا ہے۔ روہن اپنے ریلیشن شپ کو لیکر کافی خبروں میں رہتے ہیں۔ سیف علی خان کی فلم ”بازار“ سے انہوں نے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ روہن اسٹوڈنٹ آف دا ایر ایکٹریس تارا ستاریہ کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہ چکے ہیں۔ اب ایکٹر کا ایک نئی ایکٹریس کے ساتھ افیر چل رہا ہے۔ ایک خبر کے مطابق تارا سے بریک اپ کے بعد پیار کا پنچنامہ فیم ایکٹریس سونالی سہگل کے ساتھ ایکٹر کے افیر کی خبریں ہیں۔

 حال ہی میں روہن اور سونالی نے خاص طریقہ سے ویلنٹائن ڈے منایا ہے۔ وہ سری لنکا کے ایک کیسنو پر پہنچے تھے یہ جوڑا وہاں کچھ وقت تک وہاں رہا وہیں بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور بھی پہنچے تھے۔ وہاں ہوئے ایک ایونٹ میں میڈیا کو کافی دور رکھا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ روہن اور سونالی کی کئی فوٹوز سامنے نہیں آئی ہے۔ دونوں کے گپ چپ افیر کی خبریں ان دنوں کافی زوروں پر ہے۔

وہیں سونالی سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صاف انکار کردیا۔ ایکٹریس نے کہا ہے کہ وہ روہن سے اب تک صرف دو تین بار ملی ہیں۔ اس سے پہلے روہن اور تارا ستاریہ کے افیر کی خبریں بھی کافی زوروں پر رہی تھیں۔ حالانکہ یہ افیر زیادہ وقت تک نہیں چل پایا۔ تارا ستاریہ کی بات کریں تو روہن سے الگ ہونے کے بعد خبر آئی تھی۔ مرجاواں ایکٹر سدھارتھ کے ساتھ ان کا افیر چل رہا ہے۔ وہیں ان دونوں ارمان جین کی شادی میں تارا ستاریہ ارمان کے بھائی ادھار جین کے ساتھ نظر آئی تھیں جس کے بعد سے دونوں کے ریلیشن شپ کی خبریں آنے لگیں ہیں۔ بہرحال اپنی ڈبیو فلم سے نام نہ کمانے والے ونود مہرہ کے بیٹے روہن مہرہ کے بارے میں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ایکٹنگ میں نہ سہی محبت میں کتنا نام کماتے ہیں اور کتنی کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: