ایم اے سلام

ساوتھ کے سوپر اسٹار وجئے جوزف کی موسٹ اوٹیٹڈ فلم ماسٹر کا پہلا پوسٹر ریلیز ہوچکا ہے۔ وجئے نے خود فلم کا پہلا لک اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیر کیا ہے۔ پوسٹر میں وہ کافی دمدار روپ میں نظر آرہے ہیں۔ جاری کئے گئے پوسٹر میں ایکٹر نے بلو شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی وہ اپنا سر پکڑے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کو ہلکے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ پوسٹر آتے ہی سوشل میڈیاپر چھپ گیا ہے۔

 وجئے کی اس فلم کا ڈائرکشن لوکیش کنکراج کررہے ہیں۔ انہوں نے ساوتھ کا ”ممکنگم“ اور ”کیھتی“ کا ڈائرکشن کیا ہے۔ فلم ماسٹر میں اداکار وجئے کے علاوہ شانتانو بھاگیراج، مالویکا، موہنن اور اینڈریا جیسے کئی اداکار اہم کرداروں میں ہوں گے۔ فلم 2020 میں پردے پر ریلیز ہوگی حالانکہ اس کی ریلیز کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ حال ہی میں وجئے اپنی فلم ”بزل“ کی وجہ فائنس کے درمیان سرخیوں میں رہے تھے۔

یہ فلم 25 اکتوبر 2019 کو پردے پر ریلیز ہوئی تھی۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ماسٹر کے پوسٹر کے بعد فلم فائنس کو کتنا پسند آتی ہے۔ ساوتھ سوپر اسٹار وجئے نے سابق میں کئی ہٹ فلمیں دیں ہیں۔ اسی وجہ ان کی فائن فالوئنگ بھی زبردست ہے۔ ایسے میں ان کی آنے والی فلم ”ماسٹر“ کا ان کے چاہنے والوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ماسٹر کے پہلے پوسٹر کی ریلیز نے ہی زبردست مقبولیت حاصل کرلی۔ ساوتھ کے شائقین وجئے کو ان کے ایکشن اسٹنٹس اور ڈانس کی وجہ خوب پسند کرتے ہیں۔ ان کی اس فلم ماسٹر سے زبردست کامیابی کی توقع کی جارہی ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: