ایم اے سلام

کلرس ٹی وی پر پیش ہونے والے سوپر نیچرل شو ”ناگن“ کے تین کامیاب سیزنس کے بعد اب جلد ”ناگن 4“ شروع ہونے والا ہے۔ شو کے آفیشیل اعلان کے بعد سے ہی لگاتار ناگن کے لیڈ کردار کے لئے ایکٹریس کی تلاش زور شور سے کی جارہی تھی جو اب پوری ہوچکی ہے۔ ٹیلی چکر کے ذرائع کے مطابق ناگن 4 شو میں اس بار ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے فیم ایکٹریس نیا شرما نظر آئیں گی۔

بتایا جارہا ہے کہ شو کی پوری اسکرپٹ تیار ہوچکی ہے۔ حال ہی میں ناگ 4 کا دھماکہ داریٹزر بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں دو ناگنس نظر آرہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اس میں ایک ناگن پازٹیو رول نبھائیں گی اور دوسری نگیٹیو ایک ناگن کا کردار تو سامنے آچکا ہے اب دیکھنا ہوگا کہ دوسرا کردار کس ایکٹریس کو دیا جائے گا۔واضح ہو کہ فلم ہوکہ ٹی وی سیریلس سوپر نیچرل کہانیوں پر بنائے گئے ڈرامے عوام کی پسند ہوا کرتے ہیں۔

ایسے میں ایکتا کپور نے اپنے ٹی وی سیریلس کے ذریعہ خواتین کے ذہن کو پڑھ لیا ہے اور ابتداءہی سے ایکتا کپور نے ایسے ٹی وی سیریلس بنانے شروع کئے اور اس منصوبے میں وہ پوری طرح کامیاب رہیں گھریلو کہانیوں پر بنائے گئے ان کے سیریلس کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، اور کہانی گھر گھر کی نے غیر معمولی مقبولیت حاصل کی تھی۔ اب ان کا ناگن سیریل بھی عوامی مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ اسی کی چوتھی کڑی کے طور پر اب ناگن 4 آنے والا ہے جس کا ٹی وی ناظرین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: