ایم اے سلام

ایشان کھڑ اور اننیا پانڈے نے کچھ وقت پہلے ہی بالی ووڈ میں ڈبیو کیا ہے۔ ایشان نے جہانوی کپور کے ”دھڑک“ اور اننیا نے ٹائیگر شراف کے ساتھ ”اسٹوڈنٹ آف دا ایر“ سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ ان دونوں نے ہی اپنی اپنی اداکاری سے فائنس کے درمیان گہری چھاپ چھوڑی۔ اب دونوں کے ساتھ کی پہلی تصویر سامنے آرہی ہے۔ دونوں ساتھ میں پہلی بار فلم کرنے جارہے ہیں۔ اب یہ دونوں فلم ”خالی پیلی“ میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے۔

میکرز نے جب سے اس فلم کا اعلان کیا تب سے ہی فائنس کو فلم کے پہلے لک کا انتظار تھا جو اب ختم ہوگیا ہے۔ پوسٹر سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ایشان کھڑ ٹیکسی ڈرائیور اور اننیا پانڈے ٹیکسی کی سواری بنیں ہیں۔ پوسٹر میں ایشان جہاں کول (ٹھنڈے) انداز میں نظر آرہے ہیں۔ وہیں اننیا پریشان سی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایشان نے خود فلم کا پوسٹر لک اپنے انسٹاگرام پیج پر شیر کیا ہے۔

فلم کا پوسٹر آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اننیا نے کہا تھا کہ ایک رومانٹک فلم کرنا چاہتی تھیں اور خالی پیلی ایسی ہی ایک فلم ہے اننیا نے بتایا ہے کہ ایشان کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا ہے۔ایشان کھڑ جو شاہد کپور کے بھائی اور پنکھج کپور کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم دھڑک میں سری دیوی کی بیٹی جہانوی کپور کے ساتھ کی تھی۔ فلم کچھ خاص کام نہیں کر گئی لیکن ان کا اداکاری کو لوگوں نے سراہا ہے۔ اننیا پانڈے جو چنکی پانڈے کی بیٹے ہیں انہوں نے بھی فلم اسٹوڈنٹ آف دا ایر سے اپنا کیریئر شروع کیا تھا جس میں ان کی اداکاری کو لوگوں نے بہت سراہا ہے۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ وہ کافی سارے ایڈ فلمس میں بھی نظر آرہی ہیں اور وہ ہیروئین کے لئے ڈائرکٹرس اور پروڈیوسرس کے لئے بھی ان کی پسند بن گئی ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: