ایم اے سلام

فلم ”وار“ کے ساتھ ہی پچھلے سال بلاک بسٹر ہٹ دینے والی وانی کپور اب رنبیر کپور کے ساتھ فلم ”شمشیرا“ میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کو کرن ملہوترا ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ اس فلم کا اعلان 2018 میں کیا گیا تھا اور یہ فلم پچھلے سال فلور پر گئی تھی۔ اس فلم کی آخر کار اب شوٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک پوسٹ کے سہارے بتایا ہے کہ وہ اس فلم کی شوٹنگ کو ختم کرچکی ہیں۔

اس نوٹ میں انہوں نے ڈائرکٹر کرن ملہوترا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس کے علاوہ رنبیر کپور کی ہے جس میں وانی فرنٹ میں نہ ہوکر بلیر انداز میں دکھ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ فرنٹ میں قدرتی منظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں ے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ”اب چونکہ یہ خوبصورت چاپٹر ختم ہو چکا ہے میں کافی اچھا محسوس کررہی ہوں۔ میں اس پراجکٹ میں گذارے ہوئے وقت کے لئے بیحد شکر گذار ہوں۔ کاش یہ وقت واپس مجھے مل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر اسی تجربہ کو ایک بار پھر خوشی کے ساتھ جینا چاہتی ہوں۔ شکریہ کرن ملہوترا مجھ میں ٹرسٹ جتانے کے لئے مجھے لیکر آپ کانفڈینس میرے لئے ایک آرٹسٹ کے طور پر میری سب سے بڑی طاقت رہی ہے۔ رنبیر کپور آپ کے ساتھ شمشیرا کے خوبوصورت سفر میں ساتھ نبھائے گئے لمحوں کے لئے شکرگذار ہوں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: