ایم اے سلام

پچھلے کافی عرصہ سے راجکمار راو جہانوی کپور اور ورون شرما کے مرکزی کرداروں والی فلم ”روح افزائ“ خبروں میں ہے ویجن کے پروڈکشن میں بن رہی اس ہارر کامیڈی فلم کا ڈائرکشن ہاردک مہتہ کررہے ہیں۔ اب فلم کے میکرز نے اس کا پہلا لک ریلیز کردیا ہے جو انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہا ہے۔ فلم کے پہلے لک میں راجکمار جہانوی اور ورون شرما تینوں ایک ہی فریم میں دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے چہروں پر ڈر صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورون نے ریڈ کلر اور راجکمار نے براون کلر میں بال ڈائی کر رکھے ہیں جبکہ جہانوی سمپل لک میں دکھائی دے رہی ہیں۔ خیر فرسٹ لک کو دیکھنے کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ فلم میں ان تینوں کو دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ یہ فلم آنے والے 20 مارچ کو ریلیز ہوگی۔ اس دوران جہانوی نے اس فلم کے علاوہ اپنی ایک اور فلم ”کارگل گرل“ کی شوٹنگ بھی مکمل کرلی ہے۔

اس کے علاوہ وہ کارتک آرین کے ساتھ کرن جوہر کی دوستانہ 2 بھی کررہی ہیں۔ راجکمار راو کی بات کریں تو سال 2010 میں فلم ان سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے راجکمار راو نے بالی ووڈ میں اپنی الگ طرز کی اداکاری سے دوسروں سے ہٹکر اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ وہ لگاتار کامیاب فلمیں دیتے رہے ہیں۔ یوں تو اب تک یعنی 10 سالہ کیریئر میں کچھ 35 فلمیں کی ہیں لیکن ان کی پچھلے سال ریلیز ان کی تینوں فلموں ”ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا، ججمنٹل ہے کیا، میڈان چائنا“ ناکام ثابت ہوئیں اور اس سال ان کی چھلانگ روح افزاءاور لوڈو ریلیز ہونے والی ہیں۔ اس سال سے راجکمار راو کو بہت ساری توقعات ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: